مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
115. ما يدعو به الرجل إذا رأى الهلال
آدمی جب نیا چاند دیکھے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30363 ترقیم الشثری: -- 31728
٣١٧٢٨ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: حدثني من لا اتهم (١) عن عبادة بن الصامت قال: كان رسول الله ﷺ إذا راى الهلال قال:"الله اكبر الله اكبر، الحمد لله لا حول ولا قوة إلا بالله، اللهم إني اسالك خير هذا الشهر، واعوذ بك من شر القدر، واعوذ بك من شر يوم الحشر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في [هـ]: (من أهل الشام).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عبادة، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في المسند (٢٢٧٩١)، وابن أبي عاصم في السنة (٣٨٧).
حضرت عبادہ بن الصامت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یوں دعا فرماتے: اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے، اے اللہ! میں آپ سے اس مہینہ کی بھلائی مانگتا ہوں۔ اور میں تقدیر کے شر سے آپ کی پناہ لیتا ہوں۔ اور حشر کے دن کے شر سے میں آپ کی پناہ لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31728، ترقيم محمد عوامة 30363)
ترقیم عوامۃ: 30364 ترقیم الشثری: -- 31729
٣١٧٢٩ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: انصرفت مع سعيد بن المسيب فقلنا: هذا الهلال يا ابا محمد، فلما ابصره قال: آمنت بالذي خلقك فسواك فعدلك، ثم التفت إلي فقال: كان رسول الله ﷺ إذا (راى) (١) الهلال قال هكذا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ارائي).
(٢) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٥٢٦)، وعبد الرزاق (٧٣٥١)، وورد من طريق عبد الرحمن بن حرملة عن أنس، أخرجه الطبراني في الأوسط (٣١١)، وابن عدي ٣/ ٢٢٠، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٦٤٣).
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے ساتھ واپس لوٹ رہا تھا تو ہم نے کہا: اے ابو محمد! یہ نیا چاند ہے، پس جب آپ نے اسے دیکھا تو فرمایا: میں ایمان لایا اس ذات پر جس نے تجھے پیدا کیا پس تجھے برابر اور تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا۔ پھر میری طرف متوجہ ہو کر فرمانے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو اس طرح دعا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31729، ترقيم محمد عوامة 30364)
ترقیم عوامۃ: 30365 ترقیم الشثری: -- 31730
٣١٧٣٠ - حدثنا وكيع حدثنا زكريا عن ابي إسحاق عن (عبيد) (١) عن علي ﵁ قال: إذا راى احدكم الهلال فلا يرفع به راسا (ما) (٢) يكفي احدكم ان يقول: ربي وربك الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ك]: (عبيدة)، وفي [هـ]: (أبي عبيدة).
(٢) في [جـ، ط، ك]: (إنما).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبيد بن عمرو.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک نیا چاند دیکھے تو اس کی طرف سر مت اٹھائے۔ تم میں سے ہر ایک کے لیے کافی ہے کہ وہ یوں کہہ لے۔ میرا رب اور تیرا رب اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31730، ترقيم محمد عوامة 30365)
ترقیم عوامۃ: 30366 ترقیم الشثری: -- 31731
٣١٧٣١ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق (١) ان عليا كان يقول إذا راى (الهلال) (٢) : اللهم ارزقنا (٣) خيره ونصره وبركته ونوره، ونعوذ بك من شره وشر ما بعده (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (عن أبي عبيدة).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: زيادة (أهله).
(٤) منقطع؛ أبو إسحاق لا يروي عن علي، وقد أخرجه الطبراني في الدعاء (٩١٠) من طريق أبي إسحاق عن الحارث عن علي.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب نیا چاند دیکھتے تو یوں فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! ہمیں عطا فرما اس کی بھلائی، اور اس کی مدد، اور اس کی برکت، اور اس کی فتح اور اس کا نور، اور ہم تیری پناہ لیتے ہیں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جو اس کے بعد ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31731، ترقيم محمد عوامة 30366)
ترقیم عوامۃ: 30367 ترقیم الشثری: -- 31732
٣١٧٣٢ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا حجاج بن دينار عن منصور عن مجاهد عن ابن عباس انه كره ان (ينتصب) (١) للهلال ولكن يعترض فيقول: الله اكبر الحمد لله الذي (اذهب هلال) (٢) كذا وكذا (وجاء بهلال كذا وكذا) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ينضب).
(٢) في [جـ]: (ذهب هلال)، وفي [ك]: (أذهب بهلال).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مکروہ سمجھتے تھے کہ خاص طور پر نیا چاند دیکھنے کے لیے کھڑا ہوا جائے۔ اور لیکن جب وہ سامنے نظر آجاتا تو یہ کلمات پڑھتے: اللہ سب سے بڑا ہے، سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو چاند کو اس طرح اور اس طرح لے گیا۔ اور اس طرح اور اس طرح چاند کو لے آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31732، ترقيم محمد عوامة 30367)
ترقیم عوامۃ: 30368 ترقیم الشثری: -- 31733
٣١٧٣٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة ان نبي الله ﷺ كان إذا راى الهلال قال:"هلال خير ورشد، هلال رشد وخير، هلال خير ورشد، آمنت بالذي خلقك -ثلاثا، الحمد لله (الذي) (١) (ذهب بهلال) (٢) كذا وكذا وجاء ⦗٣٣١⦘ (بهلال) (٣) كذا وكذا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (ذهب هلال)، وفي [ك]: (أذهب بهلال).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (هلال).
(٤) مرسل؛ قتادة تابعي، أخرجه أبو داود (٥٠٩٢)، وعبد الرزاق (٧٣٥٣)، والبيهقي في الدعوات (٤٦٦)، وورد من حديث قتادة عن أنس مرفوعًا بسند ضعيف جدًا عند الطبراني في الدعاء (٩٠٦).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو تین مرتبہ یوں کہتے: بھلائی اور ہدایت کا چاند ہے، ہدایت اور بھلائی کا چاند ہے، اور بھلائی اور ہدایت کا چاند ہے۔ میں ایمان لایا اس ذات پر جس نے تجھے پیدا کیا۔ پھر یہ پڑھتے سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو چاند کو اس طرح اور اس طرح لے گیا۔ اور چاند کو اس طرح اور اس طرح لے آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31733، ترقيم محمد عوامة 30368)
ترقیم عوامۃ: 30369 ترقیم الشثری: -- 31734
٣١٧٣٤ - حدثنا حسين بن علي قال: سالت هشام بن حسان: اي شيء (كان الحسن) (١) (يقول) (٢) إذا راى الهلال؟ قال: كان يقول: اللهم اجعله شهر بركة ونور واجر ومعافاة، اللهم إنك قاسم بين عباد من عبادك فيه خيرا فاقسم لنا فيه من خير ما تقسم لعبادك الصالحين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (نقول).
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ہشام بن حسان سے پوچھا: جب حضرت حسن نیا چاند دیکھتے تو کون سی دعا پڑھتے تھے؟ آپ نے فرمایا: وہ یہ دعا پڑھتے تھے! اے اللہ! اس مہینہ کو برکت اور نور کا مہینہ بنا دے اور اجر اور معافی کا مہینہ بنا دے۔ اے اللہ تو اپنے بندوں کے درمیان بھلائی کو تقسیم فرمانے والا ہے، پس تو ہمارے درمیان بھی اس خیر میں سے تقسیم فرما دے، جو تو نے اپنے نیک بندوں کے درمیان تقسیم فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31734، ترقيم محمد عوامة 30369)
ترقیم عوامۃ: 30370 ترقیم الشثری: -- 31735
٣١٧٣٥ - حدثنا حسين بن علي قال: سالت ابن جريج فذكر عن عطاء ان رجلا اهل هلالا بفلاة من الارض قال: فسمع قائلا يقول: اللهم اهله علينا بالامن والإيمان، والسلامة والإسلام، والهدى والغفرة والتوفيق لما ترضى، والحفظ مما تسخط، ربي وربك الله، قال: فلم (يتمهن) (١) حتى حفظتهن ولم ار احدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يزل يلقنهن).
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن جریج سے سوال کیا (نئے چاند کے متعلق) تو انہوں نے حضرت عطاء کے حوالہ سے نقل کیا: کہ بیشک ایک آدمی نے بنجر زمین میں نیا چاند دیکھا۔ اس نے بیان کیا کہ میں نے کسی کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا: اے اللہ! تو اس چاند کو ہم پر امن اور ایمان کے ساتھ، اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ، اور ہدایت اور مغفرت کے ساتھ، اور ہر اس عمل کی توفیق کے ساتھ نکال جو تجھے پسند ہو، اور ہر اس عمل سے حفاظت کے ساتھ نکال جس سے تو ناراض ہوتا ہو۔ اے چاند تیرا اور میرا دونوں کا پروردگار اللہ ہے۔ وہ آدمی کہتا ہے: وہ مسلسل یہ کلمات پڑھتا رہا یہاں تک کہ میں نے ان کو یاد کرلیا: اور میں نے کسی کو بھی وہاں نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31735، ترقيم محمد عوامة 30370)
ترقیم عوامۃ: 30371 ترقیم الشثری: -- 31736
٣١٧٣٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يعجبهم إذا راى الرجل الهلال ان يقول: ربي وربك الله.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم پسند کرتے تھے کہ جب کوئی آدمی نیا چاند دیکھے تو یہ کلمات پڑھے: اے چاند تیرا اور میرا پروردگار اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31736، ترقيم محمد عوامة 30371)