🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. ما يدعو به الرجل ويؤمر به إذا لبس الثوب الجديد
آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30372 ترقیم الشثری: -- 31737
٣١٧٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا اصبغ بن زيد حدثنا ابو العلاء عن ابي امامة قال: لبس عمر بن الخطاب ثوبا جديدا فقال: الحمد لله الذي كساني ⦗٣٣٢⦘ ما اواري (به) (١) عورتي، واتجمل به في حياتي، [ (ثم) (٢) قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من لبس ثوبا جديدا فقال: الحمد لله الذي كساني ما اواري به عورتي، واتجمل به في حياتي] (٣) ، ثم عمد إلى الثوب الذي (اخلق) (٤) -او قال- القى، فتصدق به كان في كنف الله وفي حفظ الله وفي ستر الله حيا وميتا قالها ثلاثا" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [أ، ب، ط]: (خلق).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبي العلاء، أخرجه أحمد (٣٠٥)، والترمذي (٣٥٦٠)، وابن ماجه (٣٥٥٧)، والحاكم ٤/ ١٩٣.

حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے نیا کپڑا پہنا تو یہ دعا پڑھی: شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جس سے میں اپنا ستر ڈھانکتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص نیا کپڑا پہن کر یہ دعا پڑھے: شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جن سے میں اپنا ستر ڈھانکتا ہوں، اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ اور پھر وہ پرانے کپڑوں کو جس کو اس نے پھاڑ دیا تھا یا فرمایا؛ جسے رکھ دیا صدقہ کر دے تو وہ زندگی میں اور مرنے کے بعد خدا کی حفاظت میں اور حمایت میں اور خدا کے چھپانے میں رہے گا۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31737، ترقيم محمد عوامة 30372)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31737 in Urdu