مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
120. ما يدعى به في الصلاة على الجنائز
جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 30395 ترقیم الشثری: -- 31761
٣١٧٦١ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني حبيب ابن عبيد الكلاعي عن جبير بن نفير الحضرمي عن عوف بن مالك الاشجعي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول على الميت:"اللهم اغفر له، وارحمه، وعافه، واعف عنه، واكرم نزله، واوسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما تنقي الثوب الابيض من الدنس، اللهم ابدله دارا خيرا من داره، وزوجا خيرا من زوجه، واهلا خيرا من اهله، وادخله الجنة، ونجه من النار"، او قال:"قه عذاب (النار) (١) "، حتى تمنيت ان اكون انا هو (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (القبر).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٩٦٣)، وأحمد (٢٣٩٧٥).
حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک میت پر یوں دعا فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما۔ اور اس پر رحم فرما۔ اور اس کو عافیت بخش اور اس سے درگزر فرما۔ اور اپنے مہمان کا اکرام فرما۔ اور اس کے داخل ہونے والی جگہ کو وسعت دے دے اور اس کو پانی سے اور برف سے اور ٹھنڈے پانی سے دھو دے۔ اور اس کو گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے جیسا سفید کپڑے کو گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! اس کے گھر سے بہتر گھر کا بدل عطا فرما۔ اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس اہل و عیال سے بہتر اہل و عیال کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس کو جنت میں داخل فرما۔ اور اسے جہنم سے نجات دے یا یوں فرمایا: اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ یہاں تک کہ میں تمنا کرنے لگا کہ وہ مردہ میں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31761، ترقيم محمد عوامة 30395)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31761 in Urdu