🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
131. ما قالوا: في قراءة: ﴿قل هو الله أحد﴾ بعد الفجر
جو بعض لوگوں نے کہا ہے کہ فجر کے بعد قل ھو اللہ احد سورت پڑھی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30434 ترقیم الشثری: -- 31802
٣١٨٠٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن (ابي) (١) سعيد قال: لحقني نافع بن جبير حين انصرفت من المغرب فقلت: ما شا (نك) (٢) فقال: إذا مررت على قبر النبي ﷺ فقل السلام على النبي ﷺ ورحمة الله فإن الشيطان يقول: لا صحبة، فإذا دخلت على اهلك فقل: السلام عليكم فإن الشيطان يقول: لا مبيت، فإذا اتيت بعشائك فقل: بسم الله فإن الشيطان يولي خاسئا، يقول لاصحابه: لا مبيت ولا عشاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ].
(٢) سقط من: [ك].

حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ جب میں مغرب کی نماز سے فارغ ہوا تو حضرت نافع بن جبیر مجھ سے ملے: پس میں نے کہا: آپ کا کیا حال ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر سے گزرے تو یوں کہہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ بیشک شیطان کہے گا: تمہارے لیے کوئی ساتھ نہیں۔ پس جب تو اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہہ: تم پر سلامتی ہو۔ تو بیشک شیطان کہے گا، تمہارے لیے کوئی رات رہنے کی جگہ نہیں، پھر جب تیرے سامنے کھانا لایا جائے تو یوں کہہ: اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، یقینا شیطان ذلیل و رسوا ہو کر بھاگ جائے گا اور اپنے ساتھیوں کو یوں کہے گا: نہیں تمہارے لیے رات رہنے کے لیے کوئی جگہ اور نہ ہی کچھ کھانے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31802، ترقيم محمد عوامة 30434)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31802 in Urdu