مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. ما قالوا: في قراءة: ﴿قل هو الله أحد﴾ بعد الفجر
جو بعض لوگوں نے کہا ہے کہ فجر کے بعد قل ھو اللہ احد سورت پڑھی جائے
ترقیم عوامۃ: 30432 ترقیم الشثری: -- 31800
٣١٨٠٠ - حدثنا يعلى بن عبيد عن حجاج بن دينار عن الحكم بن (جحل) (١) عن رجل حدثه عن علي انه قال: من قرا بعد الفجر ﴿قل هو الله احد﴾ عشر مرات لم يلحق به ذلك اليوم ذنب، وإن جهدته الشياطين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حجل).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي.
حضرت حکم بن جحل نے ایک آدمی کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھے، تو اس دن کوئی گناہ اس سے نہیں ملے گا، اگرچہ سب شیاطین ہی کوشش کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31800، ترقيم محمد عوامة 30432)
ترقیم عوامۃ: 30433 ترقیم الشثری: -- 31801
٣١٨٠١ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن هلال قال: من قرا: ﴿قل هو الله احد﴾ عشر مرات بني له برج في الجنة.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ھلال نے ارشاد فرمایا: جو شخص دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھتا ہے، تو جنت میں ایک برج اس کے لیے بنادیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31801، ترقيم محمد عوامة 30433)
ترقیم عوامۃ: 30434 ترقیم الشثری: -- 31802
٣١٨٠٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن (ابي) (١) سعيد قال: لحقني نافع بن جبير حين انصرفت من المغرب فقلت: ما شا (نك) (٢) فقال: إذا مررت على قبر النبي ﷺ فقل السلام على النبي ﷺ ورحمة الله فإن الشيطان يقول: لا صحبة، فإذا دخلت على اهلك فقل: السلام عليكم فإن الشيطان يقول: لا مبيت، فإذا اتيت بعشائك فقل: بسم الله فإن الشيطان يولي خاسئا، يقول لاصحابه: لا مبيت ولا عشاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ].
(٢) سقط من: [ك].
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ جب میں مغرب کی نماز سے فارغ ہوا تو حضرت نافع بن جبیر مجھ سے ملے: پس میں نے کہا: آپ کا کیا حال ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر سے گزرے تو یوں کہہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ بیشک شیطان کہے گا: تمہارے لیے کوئی ساتھ نہیں۔ پس جب تو اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہہ: تم پر سلامتی ہو۔ تو بیشک شیطان کہے گا، تمہارے لیے کوئی رات رہنے کی جگہ نہیں، پھر جب تیرے سامنے کھانا لایا جائے تو یوں کہہ: اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، یقینا شیطان ذلیل و رسوا ہو کر بھاگ جائے گا اور اپنے ساتھیوں کو یوں کہے گا: نہیں تمہارے لیے رات رہنے کے لیے کوئی جگہ اور نہ ہی کچھ کھانے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31802، ترقيم محمد عوامة 30434)