🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره
جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30466 ترقیم الشثری: -- 31835
٣١٨٣٥ - حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن (ابن) (٢) المسيب عن ابيه قال: إذا ⦗٣٦٥⦘ (وضع) (٣) الميت في (القبر) (٤) فلا تقل: بسم الله، ولكن قل: في سبيل الله وعلى ملة رسول الله ﷺ، وعلى ملة إبراهيم حنيفا، وما كان من المشركين، اللهم ثبته بالقول الثابت في الآخرة، اللهم اجعله في خير مما كان فيه، اللهم لا تحرمنا اجره ولا تفتنا بعده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عباده).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (وضعت).
(٤) في [هـ]: (قبره).

حضرت علاء بن المسیب اپنے والد کے واسطہ سے بیان فرماتے ہیں کہ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یوں مت کہو، اللہ کے نام کے ساتھ، بلکہ اس طرح کہو: اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور حضرت ابراہیم جو کہ سچے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے ان کے طریقہ پر، اے اللہ! تو اس کو آخرت میں حق بات کے ذریعہ ثابت قدمی عطا فرما، اے اللہ! جس حال میں یہ تھا اس سے بہتر حال میں اس کو کر دے، اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد آزمائش میں مت ڈال۔ اور فرمایا کہ یہ آیت قبر والے کے بارے میں اتری ہے: اللہ اہل ایمان کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں قول حق (کی برکت) سے ثبات عطا فرماتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31835، ترقيم محمد عوامة 30466)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31835 in Urdu