🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

148. ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره
جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30460 ترقیم الشثری: -- 31829
٣١٨٢٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر (عن حجاج عن نافع) (١) عن ابن عمر قال: كان رسول الله ﷺ إذا وضع الميت في القبر قال:"بسم الله وبالله وعلى (سنة) (٢) رسول الله" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ك].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (ملة).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه الترمذي (١٠٤٦)، وابن ماجه (١٥٥٠)، وابن السني (٥٨٩).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں اتارا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کلمات پڑھتے! اللہ کے نام کے ساتھ اور خصوصیت سے اللہ کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31829، ترقيم محمد عوامة 30460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30461 ترقیم الشثری: -- 31830
٣١٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا وكيع عن همام عن قتادة [عن ابي الصديق عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا وضعتم موتاكم في قبورهم فقولوا: بسم الله وعلى سنة رسول الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ رفعه جماعة من الثقات، أخرجه أحمد (٤٨١٢)، وأبو داود (٣٢١٣)، والنسائي (١٠٩٢٧)، وأبو يعلى (٥٧٥٥)، وابن حبان (٣١١٠)، والحاكم ١/ ٣٦٦، والبيهقي ٤/ ٥٥ وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٥٥، والطبراني في الدعاء (١٢٠٧)، وابن الجارود (٥٤٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے مردوں کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو: اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31830، ترقيم محمد عوامة 30461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30462 ترقیم الشثری: -- 31831
٣١٨٣١ - حدثنا وكيع عن (شعبة) (١) عن قتادة] (٢) عن ابي الصديق عن ابن عمر انه كان يقول: مثل ذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (همام).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه من طريق شعبة موقوفًا النسائي (١٠٩٢٨)، والحاكم ١٠/ ٣٦٦، والبيهقي ٤/ ٥٥، والطبراني في الدعاء (١٢٠٩)، وأخرجه من طريق شعبة مرفوعًا ابن حبان (٣١٠٩).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ما قبل والی حدیث اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31831، ترقيم محمد عوامة 30462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30463 ترقیم الشثری: -- 31832
٣١٨٣٢ - حدثنا شريك وابو الاحوص عن منصور (عن) (١) ابي مدرك عن ابن عمر انه كان يقول إذا (ادخل) (٢) الميت قبره -وقال: ابو الاحوص إذا (سووا) (٣) عليه-: اللهم اسلمه إليك (٤) المال والاهل والعشيرة، والذنب (عظيم) (٥) فاغفر له (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (و).
(٢) في [جـ، ك]: (دخل).
(٣) في [هـ]: (سوى).
(٤) زيد في [ح]: (و).
(٥) في [هـ]: (العظيم).
(٦) منقطع؛ أبو مدرك لم يدرك ابن عمر.

حضرت ابو مدرک فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا اور حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ جب اس پر مٹی ڈالی جاتی تو حضرت عمر یوں دعا فرماتے: اے اللہ! اس شخص نے مال، اھل و عیال اور قبیلہ اور بڑے گناہ تیرے سپرد کیے ہیں۔ پس تو اس کی مغفرت فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31832، ترقيم محمد عوامة 30463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30464 ترقیم الشثری: -- 31833
٣١٨٣٣ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن عمرو بن مرة عن خيثمة قال: كانوا يستحبون إذا وضع الميت في القبر ان (يقولوا) (١) : بسم الله، وفي سبيل الله، وعلى ملة رسول الله ﷺ، اللهم اجره من عذاب القبر وعذاب النار وشر الشيطان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (يقول).
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ پسند کرتے تھے کہ جب میت کو قبر میں اتارا جائے تو وہ یوں کہیں! اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول کے طریقہ پر، اے اللہ! تو اس کو قبر کے عذاب سے اور جہنم کے عذاب سے اور شیطان کے شر سے بچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31833، ترقيم محمد عوامة 30464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30465 ترقیم الشثری: -- 31834
٣١٨٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد انه كان يقول: بسم الله (وفي سبيل الله) (١) وعلى ملة رسول الله ﷺ، اللهم افسح له في قبره ونور له فيه والحقه بنبيه ﷺ وانت عنه راض غير غضبان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [جـ، ك، هـ].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یہ کلمات پڑھتے تھے، اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اے اللہ! تو اس کی قبر کو کشادہ کر دے۔ اور اس کی قبر کو نور سے بھر دے۔ اور تو اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملا دے اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو ناراض نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31834، ترقيم محمد عوامة 30465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30466 ترقیم الشثری: -- 31835
٣١٨٣٥ - حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن (ابن) (٢) المسيب عن ابيه قال: إذا ⦗٣٦٥⦘ (وضع) (٣) الميت في (القبر) (٤) فلا تقل: بسم الله، ولكن قل: في سبيل الله وعلى ملة رسول الله ﷺ، وعلى ملة إبراهيم حنيفا، وما كان من المشركين، اللهم ثبته بالقول الثابت في الآخرة، اللهم اجعله في خير مما كان فيه، اللهم لا تحرمنا اجره ولا تفتنا بعده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عباده).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (وضعت).
(٤) في [هـ]: (قبره).

حضرت علاء بن المسیب اپنے والد کے واسطہ سے بیان فرماتے ہیں کہ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یوں مت کہو، اللہ کے نام کے ساتھ، بلکہ اس طرح کہو: اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور حضرت ابراہیم جو کہ سچے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے ان کے طریقہ پر، اے اللہ! تو اس کو آخرت میں حق بات کے ذریعہ ثابت قدمی عطا فرما، اے اللہ! جس حال میں یہ تھا اس سے بہتر حال میں اس کو کر دے، اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد آزمائش میں مت ڈال۔ اور فرمایا کہ یہ آیت قبر والے کے بارے میں اتری ہے: اللہ اہل ایمان کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں قول حق (کی برکت) سے ثبات عطا فرماتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31835، ترقيم محمد عوامة 30466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31836
٣١٨٣٦ - قال: ونزلت هذه الآية في صاحب القبر: ﴿يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة﴾ (١) [إبراهيم: ٢٧] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ المسيب تابعي.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31836، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30467 ترقیم الشثری: -- 31837
٣١٨٣٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل (عن ابي إسحاق) (١) عن عاصم عن علي قال: كان يقول عند المنام إذا نام: بسم الله وفي سبيل الله وعلى ملة رسول الله ﷺ ويقوله إذا (ادخل) (٢) الرجل في قبره (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (دخل).
(٣) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق، أخرجه النسائي (١٠٦٠٥)، وعبد الرزاق (٦٤٦١).

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب سونے کے لیے لیٹتے تو یہ کلمات پڑھتے: اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر اور یہی کلمات پڑھتے جب کسی آدمی کو قبر میں داخل کیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31837، ترقيم محمد عوامة 30467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30468 ترقیم الشثری: -- 31838
٣١٨٣٨ - حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وضعت الميت في القبر، فقل: بسم الله وعلى (ملة) (١) رسول الله ﷺ.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (سنة).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا؛ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31838، ترقيم محمد عوامة 30468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں