🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
175. (باب السيماء)
علامات ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30507 ترقیم الشثری: -- 31877
٣١٨٧٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة (عن ثابت) (١) قال: كنا في مكان لا (تنفذه) (٢) الدواب فقمت وانا اقرا هؤلاء الآيات: ﴿غافر الذنب وقابل التوب شديد العقاب﴾ [غافر: ٣] ، قال: فمر شيخ على بغلة شهباء قال: قل: يا غافر الذنب اغفر ذنبي، يا قابل التوب اقبل توبتي، يا شديد العقاب اعف عن عقابي، يا ذا الطول طل علي بخير، قال: فقلتها ثم نظرت فلم اره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (تفذه)، وفي [ط]: (ينفذه).

حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ثابت نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ ایسی جگہ میں تھے جسے جانور پار نہیں کر پا رہے تھے۔ پس میں کھڑا ہوا اس حال میں کہ میں ان آیات کی تلاوت کر رہا تھا! ترجمہ! گناہ کو معاف کرنے والے، اور توبہ قبول کرنے والے، سخت پکڑ والے۔ آپ فرماتے ہیں: پس ایک بزرگ پیشانی پر بالوں والے خچر پر سوار ہو کر گزرے اور فرمایا: یوں کہو، اے گناہوں کو معاف کرنے والے، میرے گناہ کو معاف فرما، اے توبہ قبول کرنے والے، میری توبہ کو قبول فرما۔ اے سخت پکڑ والے، مجھ سے میری سزا کو معاف فرما۔ اے لمبائی والے! مجھ پر خیر کو لمبا کر دے۔ آپ فرماتے ہیں! میں نے ان کلمات کو پڑھا۔ پھر میں نے دیکھا تو مجھے وہاں کوئی دکھائی نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31877، ترقيم محمد عوامة 30507)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31877 in Urdu