🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. في التمسك بالقرآن
قرآن کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30629 ترقیم الشثری: -- 32001
٣٢٠٠١ - حدثنا حسين بن علي عن حمزة الزيات عن ابي المختار (الطائي) (١) عن ابن اخي الحارث الاعور عن الحارث عن علي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"كتاب الله (فيه) (٢) خبر ما قبلكم ونبا ما بعدكم وحكم ما بينكم، هو الفصل ليس بالهزل، هو الذي لا تزيغ به الاهواء، ولا (يشبع) (٣) منه العلماء، ولا يخلق عن كثرة رد، ولا تنقضي عجائبه، هو الذي من تركه من جبار قصمه الله، ومن ابتغى الهدى في غيره اضله الله، هو حبل الله المتين وهو الذكر الحكيم، وهو الصراط المستقيم، هو الذي من عمل به اجر، ومن حكم به عدل، ومن دعا إليه (دعا) (٤) إلى صراط مستقيم، خذها إليك يا اعور" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (الصابي).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، ط]: (تشبع).
(٤) في [هـ]: (هدى).
(٥) مجهول، أخرجه أحمد (٧٠٤)، والترمذي (٢٩٠٦)، والبزار (٨٣٤)، وأبو يعلى (٣٦٧)، والدارمي (٣٣٣١)، والمزي ٣٤/ ٢٦٧، والخطيب في الفقيه والمتفقه ١/ ١٩٣، والسمرقندي في التفسير ٣/ ٢١٨، والبيهقي في شعب الإيمان (١٩٣٥).

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ! کتاب اللہ میں تم سے پہلے لوگوں کی باتیں ہیں اور تم سے بعد والے لوگوں کی خبریں ہیں، اور تمہارے درمیان والے لوگوں کے لیے احکام ہیں۔ یہ حق و باطل کے درمیان فیصلہ ہے کوئی مذاق کی بات نہیں۔ اس کی وجہ سے نفس ٹیڑھا نہیں ہوتا۔ اور علماء کبھی اس سے سیر نہیں ہوسکتے اور بار بار پڑھے جانے سے یہ پرانا نہیں ہوتا۔ اور اس کے معانی کے اسرار و عجائبات کبھی ختم نہیں ہوتے۔ جو کوئی اس کو چھوڑ دیتا ہے بےرحمی کی وجہ سے تو خدا اس کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے۔ اور جو کوئی اس کے علاوہ کسی اور چیز میں ہدایت کو تلاش کرتا ہے تو اللہ اسے گمراہ کردیتا ہے۔ یہ اللہ کی مضبوط رسی ہے۔ اور یہ نعمت اور حکمت سے بھرپور ہے۔ اور یہ سیدھا راستہ ہے۔ جو کوئی اس پر عمل کرتا ہے وہ اجر پاتا ہے، اور جو اس کے ذریعہ فیصلہ کرتا ہے وہ انصاف کرتا ہے۔ اور جو شخص اس کی طرف بلاتا ہے وہ سیدھے راستے کی طرف بلاتا ہے۔ اے اعور اس کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32001، ترقيم محمد عوامة 30629)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32001 in Urdu