مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في البيت الذي يقرأ فيه القرآن
اس گھر کا بیان جس میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہو
ترقیم عوامۃ: 30650 ترقیم الشثری: -- 32022
٣٢٠٢٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان بن المغيرة قال: حدثنا ثابت قال: كان ابو هريرة يقول: (١) البيت (٢) إذا تلي فيه كتاب الله اتسع باهله وكثر خيره ⦗٤٢١⦘ وحضرته الملائكة وخرجت منه الشياطين، والبيت الذي (٣) لم يتل فيه كتاب الله ضاق باهله وقيل خيره (٤) وحضره الشياطين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، طـ]: زيادة (في).
(٢) في [ك]: زيادة (الذي).
(٣) في [جـ، ك]: زيادة (إذا).
(٤) في [هـ]: زيادة (وتنكبت عنه الملائكة).
(٥) منقطع؛ ثابت لم يسمع من أبي هريرة.
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ فرمایا کرتے تھے: جس گھر میں کتاب اللہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس گھر کے رہنے والوں پر وسعت کردی جاتی ہے، اور خیر کی کثرت ہوتی ہے۔ اور فرشتے وہاں حاضر ہوجاتے ہیں اور شیاطین اس گھر سے نکل جاتے ہیں۔ اور وہ گھر جس میں کتاب اللہ کی تلاوت نہیں کی جاتی اس کے گھر والوں پر تنگی کردی جاتی ہے۔ اور خیر کی قلت ہوجاتی ہے۔ اور شیاطین وہاں حاضر ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32022، ترقيم محمد عوامة 30650)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32022 in Urdu