🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. في البيت الذي يقرأ فيه القرآن
اس گھر کا بیان جس میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30645 ترقیم الشثری: -- 32017
٣٢٠١٧ - حدثنا ابو معاوية (١) عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي (الاحوص) (٢) عن عبد الله قال: البيت الذي لا يقرا فيه القرآن كمثل البيت الخرب الذي لا عامر له (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (وحفص).
(٢) في [أ]: (الأخوس).
(٣) صحيح.

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: وہ گھر جس میں قرآن کی تلاوت نہیں کی جاتی اس ویران گھر کی مانند ہے جس کو آباد کرنے والا کوئی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32017، ترقيم محمد عوامة 30645)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30646 ترقیم الشثری: -- 32018
٣٢٠١٨ - حدثنا هشيم عن عباد عن ابن سيرين قال: البيت الذي يقرا فيه القرآن تحضره الملائكة وتخرج منه الشياطين، ويتسع باهله، ويكثر خيره، والبيت ⦗٤٢٠⦘ الذي لا يقرا فيه القرآن تحضره الشياطين، وتخرج منه الملائكة، ويضيق باهله، ويقل خيره (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبيدة بن حميد صدوق.
حضرت عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے فرشتے وہاں حاضر ہوتے ہیں اور شیاطین اس گھر سے نکل جاتے ہیں۔ اور اس کے گھر والوں میں کشادگی ہوتی اور خیر کی کثرت ہوجاتی ہے، اور جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہیں کی جاتی، شیاطین وہاں موجود ہوتے ہیں اور فرشتے اس گھر سے نکل جاتے ہیں اور گھر والوں میں تنگی ہوتی ہے اور خیر کی قلت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32018، ترقيم محمد عوامة 30646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30647 ترقیم الشثری: -- 32019
٣٢٠١٩ - حدثنا (عبيدة) (١) عن ابي الزعراء عن ابي الاحوص قال: سمعت ابن مسعود يقول: إن اصفر البيوت (لبيت) (٢) الذي اصفر من كتاب الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عبيلة).
(٢) سقط من: [أ، س، ط، هـ].

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: بیشک گھروں میں سے خالی گھر تو وہ ہے جو کتاب اللہ کی تلاوت سے خالی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32019، ترقيم محمد عوامة 30647)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30648 ترقیم الشثری: -- 32020
٣٢٠٢٠ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن ابن سابط قال: إن البيوت التي يقرا فيها القرآن لتضيء لاهل السماء كما تضيء (النجوم) (١) لاهل الارض، قال: وإن البيت الذي لا يقرا فيه القرآن ليضيق على اهله، وتحضره الشياطين، وتنفر منه الملائكة، وإن اصفر البيوت لبيت صفر من كتاب الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (السماء).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سابط نے ارشاد فرمایا: بیشک وہ گھر جن میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے وہ آسمان والوں کے لیے ستاروں جیسے چمکتے ہیں، اور فرمایا اور بیشک وہ گھر جس میں قرآن کی تلاوت نہیں ہوتی تو اس کے رہنے والوں پر تنگی کردی جاتی ہے۔ اور شیاطین وہاں حاضر ہوجاتے ہیں اور فرشتے اس گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔ اور بیشک گھروں میں سے خالی گھر تو وہ ہے جو کتاب اللہ سے خالی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32020، ترقيم محمد عوامة 30648)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30649 ترقیم الشثری: -- 32021
٣٢٠٢١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد العزيز بن رفيع عن عبد الله ابن عبيد بن عمير قال: كان عبد الرحمن بن عوف إذا دخل (منزله) (١) قرا في زواياه آية الكرسي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مبره).
(٢) منقطع؛ عبد اللَّه بن عبيد بن عمير لم يسمع من عبد الرحمن بن عوف، أخرجه أبو يعلى (٧٢٠٧)، وابن عساكر ٣٥/ ٢٩٥.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف جب گھر میں داخل ہوتے اس کے کونوں میں آیت الکرسی کی تلاوت فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32021، ترقيم محمد عوامة 30649)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30650 ترقیم الشثری: -- 32022
٣٢٠٢٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان بن المغيرة قال: حدثنا ثابت قال: كان ابو هريرة يقول: (١) البيت (٢) إذا تلي فيه كتاب الله اتسع باهله وكثر خيره ⦗٤٢١⦘ وحضرته الملائكة وخرجت منه الشياطين، والبيت الذي (٣) لم يتل فيه كتاب الله ضاق باهله وقيل خيره (٤) وحضره الشياطين (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، طـ]: زيادة (في).
(٢) في [ك]: زيادة (الذي).
(٣) في [جـ، ك]: زيادة (إذا).
(٤) في [هـ]: زيادة (وتنكبت عنه الملائكة).
(٥) منقطع؛ ثابت لم يسمع من أبي هريرة.

حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ فرمایا کرتے تھے: جس گھر میں کتاب اللہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس گھر کے رہنے والوں پر وسعت کردی جاتی ہے، اور خیر کی کثرت ہوتی ہے۔ اور فرشتے وہاں حاضر ہوجاتے ہیں اور شیاطین اس گھر سے نکل جاتے ہیں۔ اور وہ گھر جس میں کتاب اللہ کی تلاوت نہیں کی جاتی اس کے گھر والوں پر تنگی کردی جاتی ہے۔ اور خیر کی قلت ہوجاتی ہے۔ اور شیاطین وہاں حاضر ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32022، ترقيم محمد عوامة 30650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں