مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. من قال: يشفع القرآن لصاحبه يوم القيامة
جو کہے: قرآن اپنے پڑھنے والے کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا
ترقیم عوامۃ: 30672 ترقیم الشثری: -- 32044
٣٢٠٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن مجاهد انه قال: القرآن يشفع لصاحبه يوم القيامة يقول: يا رب جعلتني في جوفه (فاسهرت) (١) ليله ومنعته ⦗٤٣٠⦘ عن كثير من شهواته، ولكل عامل من عمله عمالة فيقال له: ابسط يدك قال: فتملا من رضوان فلا (سخط) (٢) عليه بعده، ثم يقال له: اقرا وارقه قال: فيرفع له بكل آية درجة، ويزاد بكل آية حسنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهرت).
(٢) في [هـ]: (يسخط).
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے کے لیے شفاعت کرے گا، کہے گا: اے میرے رب! تو نے مجھے اس کے سینہ میں رکھا پس میں نے اس کو رات میں جگایا، اور میں نے اسے بہت سی خواہشات سے روکے رکھا۔ اور ہر مزدور کے لیے اس کے کام کی مزدوری ہوتی ہے۔ پھر اس شخص سے کہا جائے گا! اپنا ہاتھ پھیلاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس کے ہاتھ کو اللہ کی رضا اور خوشنودی سے بھر دیا جائے گا جس کے بعد وہ کبھی ناراض نہیں ہوگا، پھر اس حافظ قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ پھر ہر آیت کے بدلہ ایک درجہ بلند کردیا جائے گا، اور ایک نیکی کا ہر آیت کے ساتھ مزید اضافہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32044، ترقيم محمد عوامة 30672)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32044 in Urdu