مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما (ذكر) فيما يطوى عليه المؤمن من الخلال
جن لوگوں نے کہا کہ مومن کی عادتیں ایسی ہوتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 30979 ترقیم الشثری: -- 32356
٣٢٣٥٦ - حدثنا ابن علية عن حجاج (بن) (١) ابي عثمان عن يحيى بن ابي كثير عن هلال بن ابي ميمونة عن عطاء (بن يسار) (٢) عن معاوية بن الحكم السلمي قال: كانت لي جارية ترعى غنما لي في قبل احد (والجوانية) (٣) ، (فاطلعتها) (٤) ذات يوم وإذا الذئب قد ذهب بشاة من غنمها، قال: وانا رجل من بني آدم، آسف كما (ياسفون) (٥) لكني صككتها صكة، فاتيت (٦) رسول الله ﷺ فعظم ذلك (علي) (٧) (فقلت) (٨) : يا رسول الله افلا اعتقها، قال:"ائتني بها" (٩) فقال لها:"اين الله؟" قالت: في السماء، قال:"من انا؟" قالت: (انت) (١٠) رسول الله، قال:" (اعتقها) (١١) فإنها مؤمنة" (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (عن).
(٢) سقط من: [و].
(٣) سقط من: [هـ]، وفي [ط]: (واكوانية).
(٤) في [ط]: (فاطلقها).
(٥) في [ك]: (يسافون).
(٦) زيادة في [و]: (إلى).
(٧) في [أ، ب، ط]: سقطة
(٨) في [جـ]: (قلت).
(٩) في [هـ]: زيادة (فقال: فأتيته بها).
(١٠) في [جـ]: (أنك).
(١١) في [هـ]: (فاعتقها).
(١٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٣٧)، وأحمد (٢٣٧٦٢).
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن الحکم السلمی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میری ایک باندی تھی جو احد اور جوانیہ مقام پر میری بکریاں چراتی تھی۔ پس ایک دن میں اس کے پاس گیا تو اچانک ایک بھیڑیا ریوڑ میں سے ایک بکری لے گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آدم کے بیٹوں میں سے ایک آدمی ہوں میں نے افسوس کیا جیسا کہ وہ افسوس کرتے ہیں۔ لیکن میں نے اس کے چہرے پر زور سے تھپڑ دے مارا۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، مجھے یہ بہت ناگوار گزرا تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں اسے آزاد کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: اللہ کہاں ہے؟ اس نے کہا: آسمان میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: میں کون ہوں؟ اس نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو آزاد کردو بیشک یہ مومن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32356، ترقيم محمد عوامة 30979)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32356 in Urdu