🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31121 ترقیم الشثری: -- 32503
٣٢٥٠٣ - حدثنا يزيد قال اخبرنا سفيان بن حسين عن الزهري عن (عبيد الله) (١) بن عبد الله بن عتبة عن ابن عباس قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: إني رايت ظلة (تنطف) (٢) سمنا وعسلا، وكان الناس ياخذون منها، فبين مستكثر ⦗٧١⦘ وبين مستقل وبين ذلك، وكان (سببا) (٣) دلى من السماء فجئت (فاخذت) (٤) به فعلوت، فاعلاك الله، ثم جاء رجل من بعدك فاخذ به (فعلا) (٥) فاعلاه الله، ثم جاء رجل من (بعدكما) (٦) فاخذ به (٧) فعلا فاعلاه الله، [ثم جاء رجل من بعدكم فاخذ به (فانقطع) (٨) به ثم وصل له فعلا (فاعلاه الله) (٩) ] (١٠) ، فقال ابو بكر: (ائذن لي يا رسول الله) (١١) فاعبرها، فاذن له فقال: اما الظلة فالإسلام واما السمن والعسل فالقرآن، واما السبب فما انت عليه، تعلو فيعليك الله، ثم يكون رجل من بعدك على منهاجك فيعلو فيعليه الله، ثم (يكون) (١٢) رجل من بعدكما فياخذ باخذكما فيعلو فيعليه الله، ثم يكون رجل من بعدكم على منهاجكم ثم يقطع به ثم يوصل له فيعلو فيعليه الله، قال: اصبت يا رسول الله؟ قال:" (اصبت) (١٣) واخطات"، قال: اقسمت يا رسول الله لتخبرني قال:" (لا) (١٤) تقسم" (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (تنظف).
(٣) في [ك]: (سبيك).
(٤) في [ك]: (وأخذت).
(٥) في [ك]: (فعلا بي).
(٦) في [ك]: (بعدكم).
(٧) في [ك]: زيادة (ثم قطع به ثم وصل له).
(٨) في [جـ]: (ثم انقطع).
(٩) في [هـ]: (به).
(١٠) سقط ما بين المعكوفين من: [ك].
(١١) في [جـ، ك]: (يا رسول اللَّه ائذن لي).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) في [جـ]: (أصابت).
(١٤) سقط من: [ك].
(١٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٤٦)، ومسلم (٢٢٦٩).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا میں نے ایک بادل دیکھا جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا تھا اور لوگ اس میں سے لے رہے ہیں، پس بعض زیادہ لے رہے ہیں اور بعض کم، اس دوران آسمان سے ایک رسّی لٹکائی گئی پس آپ تشریف لائے اور آپ نے اس رسّی کو پکڑا اور اوپر چڑھ گئے۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لے گئے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آئے انہوں نے بھی رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، پس اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی بلندیوں پر پہنچا دیا، پھر آپ دونوں کے بعد ایک اور آدمی آئے انہوں نے رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی نے اس رسّی کو پکڑا تو وہ رسّی کاٹ دی گئی، پھر اس کو جوڑا گیا تو وہ آدمی بھی اوپر چڑھنے لگے اور اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس خواب کی تعبیر بیان کروں، آپ نے اس کی اجازت دے دی، انہوں نے فرمایا کہ بادل سے مراد اسلام ہے، اور گھی اور شہد سے مراد قرآن ہے، اور رسّی سے مراد وہ راستہ ہے جس پر آپ چل رہے ہیں اور بلندیوں پر چڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر پہنچا دیں گے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلتا ہوا بلندیوں پر چڑھتا چلا جائے گا، پس اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر ایک آدمی آپ دونوں کے بعد آپ کے نقش قدم پر چلے گا اور بلندی کی طرف جائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلے گا، پھر اس کے سامنے ایک رکاوٹ آئے گی، پھر وہ رکاوٹ ہٹ جائے گی، پس وہ بلندیوں کی طرف چلے گا، اور اللہ تعالیٰ اس کو بھی بلندی پر پہنچا دیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں نے صحیح تعبیر بیان کی؟ آپ نے فرمایا تم نے صحیح تعبیر بھی بیان کی اور غلطی بھی کی، انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ مجھے ضرور بتلائیں، آپ نے فرمایا قسم نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32503، ترقيم محمد عوامة 31121)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32503 in Urdu