مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 31124 ترقیم الشثری: -- 32506
٣٢٥٠٦ - حدثنا ابو داود (١) عمر بن سعد عن (بدر) (٢) (بن) (٣) (عثمان) (٤) عن (عبيد الله) (٥) بن مروان عن ابي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول الله ﷺ ذات غداة فقال:"رايت آنفا اني اعطيت الموازين والمقاليد، فاما المقاليد فهذه (المفاتيح) (٦) (واما الموازين فهي التي تزنون بها) (٧) ، فوضعت في كفة، ووضعت امتي في كفة، فرجحت بهم، (ثم جيء) (٨) بابي بكر فرجح، (ثم جيء بعمر فرجح) (٩) ، ثم جيء بعثمان فرجح"، (قال:"ثم) (١٠) رفعت"، قال: فقال له رجل: فاين نحن؟ قال:"حيث جعلتم انفسكم" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: زيادة (عن).
(٢) في [جـ]: (زيد).
(٣) في [ط]: (عن).
(٤) في [ك]: (حسان)، وفي [أ، ب، جـ، ط]: (غسان).
(٥) في [ط]: (عبد اللَّه).
(٦) في [ط]: (مفاتح).
(٧) سقطة من: [أ، ب، جـ، ط].
(٨) في [أ، ط، هـ]: (فجيء).
(٩) سقطة من: [ب].
(١٠) في [ط]: (ثم قال).
(١١) مجهول؛ لجهالة أبي عائشة، وعبيد اللَّه بن مروان، أخرجه أحمد (٥٤٦٩)، وعبد بن حميد (٨٥٠)، وابن عساكر ٣٨/ ١١٦، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (٢٢٨)، والآجري في الشريعة (١٣٣٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف نکلے اور فرمایا کہ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ مجھے ترازو اور کنجیاں دی گئی ہیں، کنجیاں تو یہی چابیاں ہیں، مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھا گیا پس میں ان سے جھک گیا، پھر ابوبکر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا تو وہ جھک گیا پھر عمر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا وہ بھی جھک گئے، پھر عثمان کو لایا گیا اور ان کو تولا گیا تو وہ بھی جھک گئے، آپ نے فرمایا کہ پھر ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا کہ پھر ہم کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا کہ جس جگہ تم اپنے آپ کو رکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32506، ترقيم محمد عوامة 31124)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32506 in Urdu