🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. ما عبره عمر ﷺ
وہ تعبیرات جو سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے بیان فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31145 ترقیم الشثری: -- 32526
٣٢٥٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب قال: حدثني غير واحد ان قاضيا من قضاة اهل الشام اتى عمر بن الخطاب فقال: يا امير المؤمنين رايت رؤيا افظعتني، قال: ما هي؟ قال: رايت الشمس والقمر يقتتلان والنجوم معهما نصفين، قال: فمع ايهما كنت؟ قال: مع القمر على الشمس، (قال) (١) عمر: ﴿وجعلنا الليل والنهار آيتين فمحونا آية الليل وجعلنا آية النهار مبصرة﴾ قال: فانطلق فوالله لا تعمل لي عملا ابدا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (فقال) في: [جـ، ك].
(٢) مجهول؛ لإبهام بعض رواته، وعطاء اختلط.

حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ مجھ سے بہت سے لوگوں نے بیان کیا کہ شام کے قاضیوں میں سے ایک قاضی حضٗرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور عرض کیا اے امیر المومنین! میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا، آپ نے فرمایا کیا خواب ہے؟ اس نے کہا کہ میں نے سورج اور چاند کو آپس میں جنگ کرتے ہوئے دیکھا جبکہ ستارے بھی آدھے آدھے ان کے ساتھ تھے، آپ نے فرمایا کہ تم کس کے ساتھ تھے؟ اس نے کہا چاند کے ساتھ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً“ (اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے پس ہم نے رات کی نشانی کو مٹا دیا اور دن کی نشانی کو روشن بنادیا) آپ نے فرمایا: چلے جاؤ، خدا کی قسم تم کبھی میرے لیے کام نہ کرو گے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32526، ترقيم محمد عوامة 31145)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32526 in Urdu