مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31203 ترقیم الشثری: -- 32588
٣٢٥٨٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني الوليد بن كثير عن وهب بن كيسان قال: سمعت جابر بن عبد الله يقول: لما كان عام الجماعة بعث معاوية إلى المدينة (بسر) (١) بن ارطاة ليبايع اهلها على راياتهم وقبائلهم، فلما كان يوم جاءته الانصار جاءته بنو (سلمة) (٢) فقال: افيهم جابر؟ قالوا: لا، قال: فليرجعوا، فإني لست مبايعهم حتى يحضر جابر، قال: فاتاني، فقال: ناشدتك الله إلا ما انطلقت معنا فبايعت فحقنت دمك ودماء قومك، فإنك إن لم تفعل قتلت مقاتلتنا وسبيت ذرارينا، قال: (فاستنظرتهم) (٣) إلى الليل، فلما امسيت دخلت على ام سلمة زوج النبي ﷺ فاخبرتها الخبر، فقالت: يا ابن (اخي) (٤) انطلق فبايع واحقن دمك ودماء قومك، فإني قد امرت ابن اخي يذهب فيبايع (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بشر).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (سليم).
(٣) في [أ، هـ]: (فاستنظرهم).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (أم).
(٥) صحيح.
حضرت وھب بن کیسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جماعت کے سال حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت بسر بن ارطاۃ رحمہ اللہ کو مدینہ منورہ بھیجا تاکہ وہ اہل مدینہ سے ان کے جھنڈوں اور قبیلوں کے اعتبار سے بیعت کرلیں، سو جس دن ان کے پاس انصار کے آنے کا دن تھا اس روز ان کے پاس بنو سلمہ آئے، انہوں نے کہا کیا ان لوگوں میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں، انہوں نے کہا چلو واپس چلے جاؤ، میں اس وقت تک ان سے بیعت نہیں لوں گا جب تک ان کے اندر حضرت جابر نہیں ہوں گے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہ لوگ میرے پاس آئے اور کہا ہم آپ کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ چل کر بیعت کریں تاکہ آپ کا اور ہمارے خون محفوظ ہوجائیں، اور کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہمارے لڑ سکنے والے لوگ قتل کردیئے جائیں گے اور ہمارے بچے قید ہوجائیں گے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے رات تک مہلت مانگی، جب رات ہوئی تو میں حضرت ام اسلمہ زوجہ النبی 5 کے پاس گیا اور ان کو ساری بات بتائی، انہوں نے فرمایا اے میرے بھتیجے! جاؤ اور بیعت کرلو اور اپنا اور اپنی قوم کے خون کا تحفظ کرو، کیونکہ میں نے بھی اپنے بھتیجے کو بیعت کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32588، ترقيم محمد عوامة 31203)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32588 in Urdu