🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31270 ترقیم الشثری: -- 32656
٣٢٦٥٦ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا معتمر عن ابيه عن ابي نضرة عن ابي سعيد ان ناسا كانوا عند فسطاط عائشة، فمر عثمان (ارى ذلك) (١) بمكة، قال ابو سعيد: فما بقي احد منهم إلا لعنه او سبه غيري، وكان فيهم رجل من اهل الكوفة، فكان عثمان على الكوفي (٢) اجرا منه على غيره، فقال: يا كوفي (اتشتمني) (٣) -اقدم المدينة- كانه يتهدده، قال: فقيل له: عليك بطلحة، قال: فانطلق معه طلحة حتى اتى عثمان قال عثمان: والله لاجلدنك مائة، قال طلحة: والله لا تجلده مائة إلا ان يكون زانيا، (فقال) (٤) : لاحرمنك عطاءك، قال: فقال طلحة: إن الله سيرزقه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (إذا ذلك)، وفي [هـ]: (إذ ذاك)، وفي [جـ، م]: (إذى ذلك).
(٢) في [ط]: زيادة (في).
(٣) في [هـ]: (أشتهي)، وفي [أ]: (أتسبني).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (وقال).
(٥) صحيح.

حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ بہت سے لوگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے خیمہ کے پاس تھے کہ ادھر سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا، میرا خیال ہے کہ یہ مکہ کا واقعہ ہے، ابو سعید فرماتے ہیں کہ میرے علاوہ ان تمام آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر لعنت کی اور ان کو برا بھلا کہا، ان میں ایک آدمی اہل کوفہ میں سے تھا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دوسروں کے مقابلے میں اس کوفی پر زیادہ جرأت دکھائی اور کہا اے کوفہ والے! کیا تم مجھے گالیاں دیتے ہو؟ ذرا مدینہ آؤ، یہ بات آپ نے دھمکی کے انداز میں فرمائی، وہ آدمی مدینہ آیا، اس کو کہا گیا کہ طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہو، کہتے ہیں کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ چلے یہاں تک کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بخدا میں تمہیں سو کوڑے لگاؤں گا، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم تم اس کو صرف زانی ہونے کی صورت میں ہی سو کوڑے لگا سکتے ہو، آپ نے اس سے فرمایا میں تجھ کو تیرے وظیفے سے محروم کروں گا، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کو روزی دے دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32656، ترقيم محمد عوامة 31270)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32656 in Urdu