مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31320 ترقیم الشثری: -- 32708
٣٢٧٠٨ - حدثنا خلف بن خليفة عن ابيه قال اخبرني ابي ان الحجاج حين قتل ابن الزبير جاء به إلى منى فصلبه عند الثنية في بطن الوادي، ثم قال للناس: انظروا إلى هذا: شر الامة، فقال: إني رايت ابن عمر جاء على بغلة له فذهب ليدنيها من الجذع: فجعلت تنفر فقال لمولاها: ويحك خذ بلجامها فادنها، قال: فرايته ادناها فوقف عبد الله بن عمر وهو يقول: رحمك الله، إن كنت ⦗١٥٦⦘ (لصواما) (١) (قواما) (٢) ، ولقد افلحت امة انت (٣) شرها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (صوامًا).
(٢) في [هـ]: (قومًا).
(٣) في [ط]: (شرًا) زيادة.
(٤) مجهول؛ لجهالة خليفة.
خلیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حجاج نے عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کر ڈالا تو ان کو منیٰ لے گیا اور ان کو وادی کے درمیان ایک ٹیلہ کے قریب سولی دے دی، پھر لوگوں سے کہا کہ اس آدمی کو دیکھو یہ امت کا بد ترین آدمی ہے، راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک خچر پر آتے ہوئے دیکھا، وہ اپنے خچّر کو شہتیر سے قریب کرنے لگے اور خچر بدکنے لگا، حضرت نے اپنے غلام سے فرمایا اس کی لگام پکڑ کر شہتیر کے قریب کرو، کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ انہوں نے خچر کو شہتیر کے قریب کردیا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہاں رکے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے، بیشک تو بہت روزے رکھنے والا اور بہت نماز کے لئے قیام کرنے والا تھا، اور یقینا وہ امت فلاح پا گئی جس کا بدترین آدمی تجھ جیسا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32708، ترقيم محمد عوامة 31320)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32708 in Urdu