مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31319 ترقیم الشثری: -- 32707
٣٢٧٠٧ - حدثنا ابو اسامة (١) حدثنا هشام عن ابيه قال: دخلت انا وعبد الله بن الزبير على اسماء قبل قتل عبد الله بعشر ليال واسماء وجعة، فقال لها عبد الله: كيف تجدينك؟ قالت: وجعة، قال: إن في الموت لعافية، (قالت) (٢) : لعلك (تشمت بموتي) (٣) ، (فلذلك) (٤) (تتمناه) (٥) فلا (تفعل) (٦) ، فوالله ما اشتهي ان اموت حتى ياتي علي احد (طريقيك) (٧) ، إما ان تقتل فاحتسبك، وإما (ان) (٨) (تظهر) (٩) فتقر عيني، فإياك ان تعرض عليك (خطة) (١٠) لا توافقك فتقبلها كراهة الموت، قال: وإنما عنى ابن الزبير ليقتل فيحزنها ذلك (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٣) في [ب، هـ]: (تشتمتين بموتي)، وفي [أ]: (تتمني موتي).
(٤) في [أ، هـ]: (فذلك).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (يتمناه).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (تفعلي).
(٧) في [أ، ب، جـ، ط]: (طريقتك).
(٨) سقط من: [ط، هـ].
(٩) في [هـ]: (تطهر).
(١٠) في [هـ]: (حظه).
(١١) صحيح.
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں اور عبد اللہ بن زبیر حضرت اسماء کے پاس حضرت عبد اللہ کے قتل سے دس رات پہلے حاضر ہوئے، حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کو تکلیف تھی، حضرت عبد اللہ نے ان سے پوچھا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ فرمایا کہ مجھے تکلیف ہے، حضرت عبد اللہ نے فرمایا موت کے اندر عافیت ہے، انہوں نے فرمایا کہ شاید تم مجھے میری موت کی خبر سنا رہے ہو، کیا تم یہی چاہتے ہو؟ ایسا نہ کرو، اللہ کی قسم! میں اس وقت تک مرنا نہیں چاہتی جب تک میرے پاس تمہاری دو حالتوں میں سے ایک حالت کی خبر نہ آجائے، یا تو تمہیں قتل کردیا جائے تو میں تجھ پر ثواب کی امید رکھوں اور صبر کروں، یا تم کو غلبہ حاصل ہوجائے تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں، اس بات سے بچے رہنا کہ تم پر کوئی ایسی حالت پیش کردی جائے جو تمہارے لئے موافق نہ ہو اور تم موت سے بچنے کے لئے اس کو قبول کرلو، راوی کہتے ہیں ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ بات ان سے اس وجہ سے کی تھی کہ ان کو قتل کا یقین تھا اور انہوں نے سوچا کہ کہیں حضرت اسمائ رضی اللہ عنہا کو ان کے قتل کی وجہ سے غم نہ پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32707، ترقيم محمد عوامة 31319)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32707 in Urdu