مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. الرجل يوصي بالوصية ثم يوصي بأخرى بعدها
اس آدمی کا بیان جو پہلے ایک وصیت کرے پھر دوسری وصیت کر ڈالے
ترقیم عوامۃ: 31378 ترقیم الشثری: -- 32769
٣٢٧٦٩ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن هشام عن الحسن ان رجلا اوصى ⦗١٧٦⦘ فدعا ناسا فقال: اشهدكم ان غلامي فلانا (إن) (١) حدث بي (حادث) (٢) فهو حر، [فخرجوا من عنده فقيل له: اعتقت فلانا وتركت فلانا وكان احسن بلاء، (فقال) (٣) : ردوا علي البينة، (اشهدكم اني قد) (٤) رجعت في عتق فلان، وان فلانا -لعبده الآخر- إن حدث بي حدث فهو حر] (٥) ، فمات الرجل فقال الاول: انا حر، وقال الآخر: انا حر، فاختصما إلى عبد الملك بن مروان، فرد عتق الاول واجاز عتق الآخر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [م]: (حدث).
(٣) في [جـ]: (قال).
(٤) في [هـ]: (ففعلوا فقال)، وسقط من: [ح، ط، و].
(٥) سقط في [أ، ب]: ما بين المعكوفين.
ہشام حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے وصیت کی، اور لوگوں کو بلا کر کہا: اگر مجھے موت آگئی تو میں آپ لوگوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرا فلاں غلام آزاد ہے، اس سے کہا گیا کہ تم نے فلاں غلام کو تو آزاد کردیا لیکن دوسرا فلاں غلام جو اس سے زیادہ خدمت کرنے والا تھا اس کو تم نے چھوڑ دیا، اس پر اس نے کہا لوگوں کو دوبارہ بلاؤ! اور ان سے کہا میں تمہیں گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس غلام کی آزادی سے رجوع کرلیا اور دوسرا فلاں غلام آزاد ہے اگر میں مر جاؤں، چناچہ وہ آدمی مرگیا تو پہلے غلام نے دعویٰ کیا کہ میں آزاد ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں آزاد ہوں، چناچہ وہ عبد الملک بن مروان کے پاس فیصلہ کروانے کے لئے گئے تو انہوں نے پہلے غلام کی آزادی کو ردّ کر کے دوسرے غلام کی آزادی کا اعلان فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32769، ترقيم محمد عوامة 31378)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32769 in Urdu