🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. الرجل يوصي بالوصية ثم يوصي بأخرى بعدها
اس آدمی کا بیان جو پہلے ایک وصیت کرے پھر دوسری وصیت کر ڈالے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31376 ترقیم الشثری: -- 32767
٣٢٧٦٧ - حدثنا عبد الاعلى او هشيم عن يونس عن الحسن قال: إذا اوصى بوصية ثم اوصى باخرى بعدها قال: يؤخذ (بالاخرى) (١) (منهما) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بالآخرة).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (منها).

یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب کوئی شخص ایک وصیت کرے اور اس کے بعد کوئی دوسری وصیت کر دے تو دوسری وصیت پر عمل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32767، ترقيم محمد عوامة 31376)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31377 ترقیم الشثری: -- 32768
٣٢٧٦٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن عطاء وطاوس وابي الشعثاء قالوا: يؤخذ بآخر (الوصية) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (وصية).
عمرو بن دینار حضرت عطاء، طاؤس اور ابو الشعثاء سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ایسے آدمی کی آخری وصیت پر عمل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32768، ترقيم محمد عوامة 31377)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31378 ترقیم الشثری: -- 32769
٣٢٧٦٩ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن هشام عن الحسن ان رجلا اوصى ⦗١٧٦⦘ فدعا ناسا فقال: اشهدكم ان غلامي فلانا (إن) (١) حدث بي (حادث) (٢) فهو حر، [فخرجوا من عنده فقيل له: اعتقت فلانا وتركت فلانا وكان احسن بلاء، (فقال) (٣) : ردوا علي البينة، (اشهدكم اني قد) (٤) رجعت في عتق فلان، وان فلانا -لعبده الآخر- إن حدث بي حدث فهو حر] (٥) ، فمات الرجل فقال الاول: انا حر، وقال الآخر: انا حر، فاختصما إلى عبد الملك بن مروان، فرد عتق الاول واجاز عتق الآخر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [م]: (حدث).
(٣) في [جـ]: (قال).
(٤) في [هـ]: (ففعلوا فقال)، وسقط من: [ح، ط، و].
(٥) سقط في [أ، ب]: ما بين المعكوفين.

ہشام حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے وصیت کی، اور لوگوں کو بلا کر کہا: اگر مجھے موت آگئی تو میں آپ لوگوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرا فلاں غلام آزاد ہے، اس سے کہا گیا کہ تم نے فلاں غلام کو تو آزاد کردیا لیکن دوسرا فلاں غلام جو اس سے زیادہ خدمت کرنے والا تھا اس کو تم نے چھوڑ دیا، اس پر اس نے کہا لوگوں کو دوبارہ بلاؤ! اور ان سے کہا میں تمہیں گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس غلام کی آزادی سے رجوع کرلیا اور دوسرا فلاں غلام آزاد ہے اگر میں مر جاؤں، چناچہ وہ آدمی مرگیا تو پہلے غلام نے دعویٰ کیا کہ میں آزاد ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں آزاد ہوں، چناچہ وہ عبد الملک بن مروان کے پاس فیصلہ کروانے کے لئے گئے تو انہوں نے پہلے غلام کی آزادی کو ردّ کر کے دوسرے غلام کی آزادی کا اعلان فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32769، ترقيم محمد عوامة 31378)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31379 ترقیم الشثری: -- 32770
٣٢٧٧٠ - حدثنا عبد الاعلى (عن معمر) (١) عن الزهري قال: إذا اوصى الرجل بوصية ثم نقضها فهي الآخرة، وإن لم ينقضها فإنهما (تجوزان) (٢) جميعا في ثلثه بالحصص.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب]: (يجوزان).

معمر زہری سے نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کوئی وصیت کرے اور پھر اس کو توڑ کر دوسری وصیت کر دے تو دوسری وصیت ہی کا اعتبار کیا جائے گا، اور اگر وہ پہلی وصیت کو نہ توڑے تو اپنے اپنے حصّے کے تناسب سے اس کے ثلث میں دونوں وصیتیں نافذ ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32770]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32770، ترقيم محمد عوامة 31379)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31380 ترقیم الشثری: -- 32771
٣٢٧٧١ - حدثنا زيد بن الحباب (عن حماد) (١) بن سلمة عن عمرو ابن شعيب ان ابن ابي ربيعة كتب إلى عمر بن الخطاب: (٢) الرجل يوصي بوصية ثم يوصي باخرى، قال: املكهما آخرهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن سلمة).
(٢) زيادة في [أ، ب، جـ، م]: (في).
(٣) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك عمر.

عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ ابن أبی ربیعہ نے حضرت عمربن خطاب سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے ایک وصیت کی پھر دوسری وصیت کر ڈالی، آپ نے فرمایا کہ ان دونوں میں سے آخری وصیت نافذ ہونے کی زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32771، ترقيم محمد عوامة 31380)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں