مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. رجل أوصى (بنصفة وثلثه) وربعه
اس آدمی کا بیان جس نے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کی
ترقیم عوامۃ: 31439 ترقیم الشثری: -- 32835
٣٢٨٣٥ - حدثنا (ابو معاوية حدثنا) (١) ابو عاصم الثقفي قال: لقيني إبراهيم فقال: ما تقول في رجل اوصى بنصفه وثلثه وربعه؟ قال: فلم (يكن) (٢) عندي فيها شيء، فقال إبراهيم: خذ مالا له نصف وثلث وربع: اثنا عشر، فخذ نصفها ستة وثلثها اربعة وربعها ثلاثة فاقسم المال على ثلاثة عشر، فما اصاب ستة كان لصاب النصف، وما اصاب اربعة كان لصاحب الثلث، وما اصاب ثلاثة كان لصاحب الربع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م]، وأكملها في [هـ]: من سنن سعيد بن منصور (٣٨١).
(٢) سقط من: [أ، ب].
ابو عاصم ثقفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مجھ سے ملے اور پوچھا تم کیا کہتے ہو اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کردی، مجھے اس کے جواب کا کوئی علم نہیں تھا، خود ہی انہوں نے فرمایا: اس کے مال کے اتنے حصّے کرو جس سے آدھا، ایک تہائی اور ایک چوتھائی نکل آئیں، یعنی بارہ حصّے کرلو، اس کا آدھا چھ ہے اور اس کا ایک تہائی چار ہے، اور اس کا ایک چوتھائی تین ہے، اب مال کے تیرہ حصّے کرو، چھ کے مقابلے میں جتنا مال آئے آدھے حصّے والے کو دے دو، اور چار کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک تہائی حصّے والے کو دے دو، اور تین کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک چوتھائی حصّے والے شخص کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32835، ترقيم محمد عوامة 31439)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32835 in Urdu