مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. الرجل يوصي بالوصية ويقول: اشهدوا على ما فيها
اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کرے اور کہے اس وصیت نامے کے اندر جو کچھ لکھا ہوا ہے تم لوگ اس کے گواہ ہو جائو!
ترقیم عوامۃ: 31489 ترقیم الشثری: -- 32886
٣٢٨٨٦ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: اراه عن إبراهيم في الرجل يختم وصيته ويقول للقوم: اشهدوا على ما فيها، قال: لا (تجوز) (١) إلا إن يقراها عليهم، او تقرا عليه فيقر بما فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يجوز).
جریر نے مغیرہ سے روایت کیا، اور فرمایا کہ میرے خیال میں انہوں نے یہ بات حضرت ابراہیم سے نقل کی ہے، کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے وصیت نامے کو مہر بند کیا اور لوگوں سے کہتا ہے کہ اس میں جو کچھ لکھا ہوا ہے اس پر گواہ ہو جاؤ! کہ یہ جائز نہیں ہے یہاں تک کہ ان کو وہ وصیت پڑھ کر سنائے، یا اس آدمی کے سامنے وہ وصیت نامہ پڑھا جائے اور وہ اس تحریر کا اقرار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32886، ترقيم محمد عوامة 31489)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32886 in Urdu