مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. من يوصي بمثل نصيب أحد الورثة، وله ذكر وأنثى
اس آدمی کا بیان جو ایک وارث کے حصّے کے برا بر مال کی وصیت کرے جبکہ اس کے ورثاء میں مذکر اور مؤنث دونوں قسم کے لوگ ہوں
ترقیم عوامۃ: 31511 ترقیم الشثری: -- 32908
٣٢٩٠٨ - حدثنا ابو اسامة عن عوف قال: شهدت هشام بن هبيرة قضى في رجل اوصى لاخت (له) (١) عند موته بمثل نصيب اثنين من ولده، وترك الميت بنين وبنات، فارادت الموصى لها ان تجعل نفسها بمنزلة الذكر، وابى الورثة ان يجعلوها إلا بمنزلة الانثى فقضى انها بمنزلتها، إن لم يكن (تبين) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (بنين).
عوف کہتے ہیں کہ میں ہشام بن ہبیرہ کے پاس اس وقت موجود تھا جب انہوں نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے مرتے وقت اپنی بہن کے لئے اپنے دو بچوں کے برابر مال کی وصیت کی تھی، اور اس کے ورثاء میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں تھے، اس بہن نے جس کے لئے وصیت کی گئی تھی یہ چاہا کہ اپنے آپ کو مذکر اولاد کے برابر قرار دے اور ورثاء چاہتے تھے کہ اس کو مؤنث اولاد کے برابر حصّہ دیں، انہوں نے فیصلہ فرمایا کہ اس بہن کو مؤ نث اولاد کے برابر سمجھا جائے گا اگر وہ واضح طور پر بیان نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32908]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32908، ترقيم محمد عوامة 31511)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32908 in Urdu