🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. من يوصي بمثل نصيب أحد الورثة، وله ذكر وأنثى
اس آدمی کا بیان جو ایک وارث کے حصّے کے برا بر مال کی وصیت کرے جبکہ اس کے ورثاء میں مذکر اور مؤنث دونوں قسم کے لوگ ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31511 ترقیم الشثری: -- 32908
٣٢٩٠٨ - حدثنا ابو اسامة عن عوف قال: شهدت هشام بن هبيرة قضى في رجل اوصى لاخت (له) (١) عند موته بمثل نصيب اثنين من ولده، وترك الميت بنين وبنات، فارادت الموصى لها ان تجعل نفسها بمنزلة الذكر، وابى الورثة ان يجعلوها إلا بمنزلة الانثى فقضى انها بمنزلتها، إن لم يكن (تبين) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (بنين).

عوف کہتے ہیں کہ میں ہشام بن ہبیرہ کے پاس اس وقت موجود تھا جب انہوں نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے مرتے وقت اپنی بہن کے لئے اپنے دو بچوں کے برابر مال کی وصیت کی تھی، اور اس کے ورثاء میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں تھے، اس بہن نے جس کے لئے وصیت کی گئی تھی یہ چاہا کہ اپنے آپ کو مذکر اولاد کے برابر قرار دے اور ورثاء چاہتے تھے کہ اس کو مؤنث اولاد کے برابر حصّہ دیں، انہوں نے فیصلہ فرمایا کہ اس بہن کو مؤ نث اولاد کے برابر سمجھا جائے گا اگر وہ واضح طور پر بیان نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32908]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32908، ترقيم محمد عوامة 31511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31512 ترقیم الشثری: -- 32909
٣٢٩٠٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عوف الاعرابي عن هشام بن هبيرة انه قضى في رجل اوصى لرجل بمثل نصيب احد ولده، وله ذكر وانثى: ان له نصيب الانثى.
عوف اعرابی روایت کرتے ہیں کہ ہشام بن ھبیرہ نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے کسی کے لئے اپنے ایک بچے کے برابر مال کی وصیت کی تھی جبکہ اس کی اولاد میں مذکر اور مؤنث دونوں ہوں، کہ اس آدمی کو لڑکی کے برابر حصّہ دیا جائے گا، ابوبکر کہتے ہیں کہ وکیع حضرت سفیان سے بھی یہی نقل کرتے ہیں کہ اس کو لڑکی کے حصّے کے برابر مال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32909]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32909، ترقيم محمد عوامة 31512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32910
٣٢٩١٠ - قال: ابو بكر قال: وكيع قال سفيان: له نصيب انثى.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32910، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں