🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. من كان يوصي ويستحبها
ان حضرات کا بیان جو وصیت کیا کرتے تھے اور اس کو اچھا سمجھتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31579 ترقیم الشثری: -- 32982
٣٢٩٨٢ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن حبيب قال: ذهبت انا والحكم إلى سعيد بن جبير فسالته عن قوله تعالى: ﴿وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية ضعافا خافوا عليهم﴾ إلى قوله: ﴿سديدا﴾ قال: هو الذي يحضره الموت فيقول له من (يحضره) (١) : اتق الله واعطهم، صلهم، برهم -ولو كانوا هم الذين يامرونه بالوصية لاحبوا ان (يبقوا) (٢) لاولادهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (يحضرهم).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (ينفقوا).

سفیان سے روایت ہے کہ حضرت حبیب نے فرمایا کہ میں اور حکم حضرت سعید بن جبیر کے پاس گئے اور میں نے ان سے آیت { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ … سَدِیدًا } کی تفسیر پوچھی، انہوں نے فرمایا اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مرنے والے کے پاس اس کی موت کے وقت حاضر ہوں اور اس کو نصیحت کریں کہ اللہ سے ڈرو! اور وہ ان حاضرین کو صلہ رحمی اور احسان کے طور پر کچھ دے، حالانکہ اگر اس آدمی کی جگہ خود یہ لوگ ہوں تو وہ یہ چاہیں کہ اپنی اولاد کے لئے خرچ کریں۔ پھر ہم حضرت مِقسَم کے پاس آئے، اور ان سے بھی اسی آیت کے متعلق سوال کیا انہوں نے پوچھا کہ حضرت سعید نے کیا فرمایا؟ ہم نے عرض کیا کہ یہ یہ فرمایا ہے، فرمایا یہ درست نہیں، بلکہ یہ آیت اس آدمی کے متعلق ہے جس کو موت کے وقت کہا جا رہا ہو کہ اللہ سے ڈر اور اپنا مال اپنے پاس روک رکھ! کہ تیرے مال کا تیری اولاد سے زیادہ حق دار کوئی نہیں ہے، اور اگر وصیت کرنے والا اس کا رشتہ دار ہو تو وہ یہ چاہیں کہ وہ ان کے لئے وصیت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32982، ترقيم محمد عوامة 31579)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32982 in Urdu