🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. رجل اشترى أختا له (وابن لها) لا يدري من أبوه ثم مات ابنها
اس آدمی کا بیان جو اپنی بہن اور اس کے ایک بیٹے کو خریدے جس کا باپ معلوم نہ ہو، پھر اس بہن کا بیٹا مر جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31632 ترقیم الشثری: -- 33037
٣٣٠٣٧ - حدثنا ابن فضيل عن بيان عن وبرة قال: اشترى رجل اختا له كانت سبية في الجاهلية، فاشتراها وابنا لها لا يدري من ابوه، فشب فاصاب مالا ثم مات فاتوا عمر فقصوا عليه القصة، فقال: خذوا ميراثه، فاجعلوه في بيت المال، ما اراه ترك ولي نعمة ولا ارى لك فريضة، فبلغ ذلك ابن مسعود فقال: (مه) (١) حتى القاه، فلقيه فقال: يا امير المؤمنين، عصبة وولي نعمة؟ قال: كذا؟ قال: نعم، (فاعطاء) (٢) المال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (محمد)
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فأعطاه).
(٣) صحيح.

وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی ایک بہن کو خریدا جو زمانہ جاہلیت میں قید ہوگئی تھی، اس نے اس کو اس کے ایک بیٹے سمیت خرید لیا جس کا باپ نامعلوم تھا، چناچہ وہ جوان ہوگیا، اور اس نے مال حاصل کرلیا، پھر وہ مرگیا، لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ساری بات بیان کی، آپ نے فرمایا اس کی میراث لے کر بیت المال میں داخل کردو، میرے خیال میں اس نے کوئی وارث نہیں چھوڑا جو اس کے مال کا حق دار ہوتا، اور میری رائے میں تمہارے لئے کوئی میراث نہیں، یہ بات حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا: رہنے دو! اور انہوں نے اس بات کی تردید فرما دی، اس کے بعد وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملے تو فرمایا: اے امیر المؤمنین! وہ آدمی عصبہ ہے اور اس میت کے مال کا حق دار ہے، آپ نے پوچھا؛ ایسا ہی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! چناچہ آپ نے اس کو مال عطا فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33037، ترقيم محمد عوامة 31632)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33037 in Urdu