🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. رجل كانت له أخت بغي فتوفيت وتركت ابنا فمات
اس آدمی کا بیان جس کی ایک زانیہ بہن تھی، وہ فوت ہو گئی اور ایک بچہ چھوڑ کر مری، بعد میں وہ بچہ بھی فوت ہو گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31633 ترقیم الشثری: -- 33038
٣٣٠٣٨ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسود قال: جاء رجل إلى عمر فقال له: كانت لي اخت بغي فتوفيت وتركت غلاما، فمات وترك ذودا من الإبل؟ فقال عمر: ما ارى بينك وبينه نسبا، ائت (بها) (١) فاجعلها في إبل الصدقة، قال: فاتى ابن مسعود فذكر ذلك له، فقام عبد الله فاتى عمر فقال: ما تقول يا امير المؤمنين؟ قال: ما ارى بينه وبينه نسبا فقال: اليس هو خاله وولي نعمته، فقال: ما ترى؟ قال: ارى انه احق مسالة فردها عليه عمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (لها).
(٢) صحيح.

اسود فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے عرض کرنے لگا کہ میری ایک زانیہ بہن تھی، وہ فوت ہوگئی اور اس نے ایک بچہ چھوڑا جو بعد میں فوت ہوگیا اور ترکے میں کچھ اونٹ چھوڑ کر مرا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ میرے خیال میں تمہارے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، اس لئے تم ان اونٹوں کو لا کر صدقہ کے اونٹوں میں داخل کردو، راوی فرماتے ہیں کہ وہ آدمی اس کے بعد حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے ساری بات بیان کی، چناچہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اٹھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، اور فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ نے اس مسئلے کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟ آپ نے فرمایا کہ میرے خیال میں ان دونوں کے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا وہ اس بچے کا ماموں اور اس کے مال کا حق دار نہیں؟ آپ نے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میری رائے میں وہ اس بچے کے مال کا حق دار ہے، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ مال اس آدمی کو واپس لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33038، ترقيم محمد عوامة 31633)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33038 in Urdu