مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في زوج وأبوين من كم هي؟
یہ باب ہے شوہر اور والدین کے بارے میں، کہ ان کا حصّہ کس طرح نکالا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 31714 ترقیم الشثری: -- 33126
٣٣١٢٦ - حدثنا (عبدة) (١) عن الاعمش ان ابن عباس ارسل إلى زيد يساله عن زوج وابوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي، فقال ابن عباس: تجد لها في كتاب الله ثلث ما بقي؟ فقال زيد: هذا رايي -والله اعلم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (عبيدة).
(٢) منقطع؛ الأعمش لم يسمع من ابن عباس.
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید کے پا س شوہر اور والدین کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آدمی بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: کہ شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ میں آپ ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی پاتے ہیں؟ حضرت زید نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ چھ حصّے ہوتے ہیں، شوہر کے تین حصّے، ماں کا ایک حصّہ، اور باپ کے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33126، ترقيم محمد عوامة 31714)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33126 in Urdu