🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في رجل مات وترك ابنته وأخته
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31723 ترقیم الشثری: -- 33136
٣٣١٣٦ - حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن المسيب بن رافع قال: كنت جالسا عند عبد الله بن عتبة، وقد امرني ان اصلح بين الابنة والاخت في الميراث، وقد كان ابن الزبير امره ان لا يورث الاخت مع الابنة شيئا، فإني لاصلح ⦗٢٥٣⦘ بينهما عنده إذ جاء الاسود بن يزيد فقال: إني شهدت معاذا باليمن قسم المال بين الابنة والاخت، وإني اتيت ابن الزبير فاعلمته ذلك، فامرني ان آتيك فاعلمك ذلك لتقضي به وتكتب به إليه، فقال: يا اسود، إنك عندنا لمصدق، فاته فاعلمه ذلك فليقض به (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.

مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ میں عبد اللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ بیٹی اور بہن کے درمیان صلح کروا دوں، اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کو حکم دیا تھا کہ بہن کو بیٹی کی موجودگی میں وارث نہ بنائیں، میں ان دونوں کے درمیان صلح کروانے کو ہی تھا کہ اسود بن یزید تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن میں دیکھا کہ انہوں نے بیٹی اور بہن کے درمیان مال تقسیم فرمایا تھا، میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ آپ کے پاس آ کر آپ کو بھی بتادوں تاکہ آپ اس کے مطابق فیصلہ فرما دیں اور یہ بات خط میں لکھ کر ان کی طرف بھیج دیں، اور انہوں نے کہا اے اسود! آپ ہمارے خیال میں سچے آدمی ہیں ان کے پاس جائیں اور ان کو یہ بات بتائیں تاکہ وہ اس کے مطابق فیصلہ کریں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا جن میں سے ایک حصّہ بیٹی کا ہوگا اور ایک بہن کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33136، ترقيم محمد عوامة 31723)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33136 in Urdu