مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
49. في زوج وأم وإخوة وجد (فهذه) التي تسمى الأكدرية
اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 31890 ترقیم الشثری: -- 33344
٣٣٣٤٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: كان عبد الله يجعل الاكدرية من ثمانية: للزوج ثلاثة، وثلاثة للاخت، وسهم للام، وسهم للجد، قال: وكان علي يجعلها من تسعة: ثلاثة للزوج، وثلاثة للاخت، وسهمان للام، وسهم للجد، وكان زيد يجعلها من تسعة: ثلاثة للزوج وثلاثة للاخت، وسهمان للام وسهم للجد، ثم يضربها في ثلاثة، فتصير سبعة وعشرين، فيعطي الزوج تسعة والام ستة، (ويبقى) (١) (اثنا) (٢) عشر فيعطي الجد ثمانية ويعطي الاخت اربعة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (وتبقى).
(٢) في [أ، ب]: (اثنى).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ”اکدریّہ“ کے مسئلے کو آٹھ حصّوں سے نکالا کرتے تھے، تین حصّے شوہر کے لئے، اور تین حصّے بہن کے لئے، اور ایک حصّہ ماں کے لئے اور ایک حصّہ دادا کے لئے، فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس مسئلے کو نو حصّوں سے نکالتے تھے، تین حصّے شوہر کے لئے، اور تین حصّے بہن کے لئے، اور دو حصّے ماں کے لئے، اور ایک حصّہ دادا کے لئے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ بھی اس مسئلے کو نو حصّوں سے نکالتے تھے: تین حصّے شوہر کے لئے، تین حصّے بہن کے لئے، اور دو حصّے ماں کے لئے، اور ایک حصّہ دادا کے لئے، پھر وہ اس کو تین میں ضرب دیتے، اس طرح کل ٢٧ حصّے ہوجاتے ہیں، اس طرح شوہر کو نو حصّے، ماں کو چھ حصّے دیتے، باقی ١٢ حصّے بچتے ہیں، دادا کو آٹھ حصّے اور بہن کو چار حصّے دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33344، ترقيم محمد عوامة 31890)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33344 in Urdu