مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
50. في أم وأخت لأب وأم وجد
شوہر، ماں، بہن اور دادا کے مسئلے کے بیان میں، اس مسئلے کو ”اکدریّہ‘‘ کہا جاتا ہے
ترقیم عوامۃ: 31895 ترقیم الشثری: -- 33353
٣٣٣٥٣ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت اختها لابيها وامها وجدها وامها، فلاختها لابيها وامها النصف، ولامها ⦗٣٠٥⦘ الثلث، وللجد السدس في قول علي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع.
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنی حقیقی بہن، اور دادا اور ماں کو چھوڑ جائے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق اس کی حقیقی بہن کے لیے آدھا مال اور اس کی ماں کے لئے ایک تہائی مال اور اس کے دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے۔ اور حضرت عبد اللہ فرماتے تھے کہ ماں کے لئے چھٹا حصّہ، دادا کے لئے ایک تہائی مال اور بہن کے لئے آدھا مال ہوگا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس حال میں نہیں دیکھیں گے کہ میں ماں کو اس مسئلے میں یا اس کے علاوہ کسی مسئلے میں دادا پر ترجیح دوں۔ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ماں کو ایک تہائی مال دیتے تھے اور بہن کو بقیہ مال کا ایک تہائی دیتے تھے، اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ مال کو نو حصّوں پر تقسیم کرتے تھے، ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی تین حصّے، بہن کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی یعنی دو حصے، اور دادا کے لئے چار حصّے۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مال کو ورثاء کے درمیان تین حصّوں میں تقسیم کرتے، ماں کے لئے ایک تہائی مال، بہن کے لیے ایک تہائی اور دادا کے لئے بھی ایک تہائی۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ دادا باپ کے درجے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33353، ترقيم محمد عوامة 31895)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33353 in Urdu