مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. في ابنة وأخت وجد، (أو) أخوات عدة وجد وابنة
بیٹی، بہن اور دادا کے مسئلے اور متعدّد بہنوں، بیٹے اور دادا اور بیٹی کے مسئلے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 31899 ترقیم الشثری: -- 33362
٣٣٣٦٢ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن عبيدة في ابنة واخت وجد، قال: هي من اربعة: سهمان للبنت، وسهم للجد، وسهم للاخت، قلت له: فإن كانتا اختين؟ قال: جعلها عبيدة من اربعة: للبنت سهمان، وسهم للجد، وللاختين سهم، (قلت له: فإن كن ثلاث اخوات) (١) قال: جعلها مسروق من عشرة: للبنت خمسة اسهم، وللجد سهمان، ولكل واحدة منهن سهم سهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [ط]: زيادة (بينهم).
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت عَبِیدہ نے بیٹی، بہن اور دادا کے مسئلے کے بارے میں فرمایا کہ یہ چار حصّوں سے نکلے گا، دو حصّے بیٹی کے لئے، ایک حصّہ دادا کے لئے اور ایک حصّہ بہن کے لئے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے عرض کیا کہ اگر ایک بہن کی بجائے دو بہنیں ہوں؟ فرمایا کہ اس کو بھی حضرت عَبِیدہ نے چار حصّوں سے نکالا ہے، بیٹی کے لئے دو حصّے، دادا کے لئے ایک حصّہ اور دونوں بہنوں کے لئے ایک حصّہ، راوی کہتے ہیں میں نے ابراہیم سے عرض کیا کہ اگر بہنیں تین ہوں؟ تو فرمایا کہ اس مسئلے کو حضرت مسروق نے دس حصّوں سے نکالا ہے، بیٹی کے لئے پانچ حصّے، دادا کے لئے دو حصّے اور ہر بیٹی کے لئے ایک حصّہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33362، ترقيم محمد عوامة 31899)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33362 in Urdu