مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
52. (في) امرأة تركت زوجها وأمها وأخاها لأبيها وجدها
اس عورت کا بیان جس نے اپنے شوہر، ماں، باپ شریک بہن اور دادا کو چھوڑا
ترقیم عوامۃ: 31905 ترقیم الشثری: -- 33369
٣٣٣٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: في امراة تركت زوجها وامها واخاها لابيها وجدها، للزوج النصف ثلاثة اسهم، وللام الثلث سهمان، وللجد سهم في قول علي وزيد، وفي قول عبد الله للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي سهم، وللجد سهم، وللاخ سهم، (فإن) (١) كانا (اخوين) (٢) او اكثر من ذلك فللزوج النصف، وللام سهم، وللجد سهم، وبقي سهم فهو لإخوته في قول علي وزيد وعبد الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (وإن).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (أخوان).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے شوہر، ماں، باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق شوہر کو آدھا مال یعنی تین حصّے، ماں کو ایک تہائی مال یعنی دو حصّے اور دادا کو ایک حصّہ دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان میں شوہر کے لئے آدھا مال، ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، دادا کے لئے ایک حصّہ اور ایک حصّہ بھائی کے لئے ہے، اور اگر بھائی دو یا دو سے زیادہ ہوں تو شوہر کے لئے آدھا مال اور ماں اور دادا کے لئے ایک ایک حصّہ ہے، اور ایک حصّہ جو باقی بچے گا بھائیوں میں تقسیم کردیا جائے گا، یہ حضرت علی، زید اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ م کا قول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33369، ترقيم محمد عوامة 31905)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33369 in Urdu