🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32330 ترقیم الشثری: -- 33833
٣٣٨٣٣ - حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن سالم بن ابي الجعد عن معدان بن ابي طلحة اليعمري عن ثوبان مولى رسول الله ﷺ ان النبي ﷺ قال:"انا ⦗٤١٩⦘ عند عقر حوضي، اذود عنه الناس لاهل (اليمن إني) (١) لاضربهم بعصاي حتى (ترفض) (٢) "، قال فسئل (نبي الله) (٣) ﷺ عن سعة الحوض، فقال:"هو ما بين مقامي هذا إلى عمان ما بينهما شهر او نحو ذلك"، فسئل نبي الله ﷺ عن شرابه فقال:"اشد بياضا من اللبن واحلى من العسل، يصب فيه ميزابان مداده او مدادهما من الجنة احدهما ورق والآخر ذهب" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) أي: تسيل، وفي [أ، ب، هـ]: (يرفض)، وزاد في [هـ] بعدها: (عليهم).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٠١)، وأحمد (٢٢٤٤٧).

حضرت ثوبان، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میں اپنے حوض کے پانی پینے کی جگہ ہوں گا، اور اہل یمن کے لیے لوگوں کو دور ہٹاؤں گا یہاں تک کہ لوگ چھٹ جائیں گے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حوض کی وسعت کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ وہ میری اس جگہ سے عمّان کی درمیانی مسافت تک ہے، ان دونوں علاقوں کے درمیان ایک ماہ یا اس کے قریب مسافت ہے، پھر نبی 5 سے اس کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس میں جنت سے دو پرنالے گریں گے جن کا بہاؤ جنت سے ہوگا، ایک پرنالہ چاندی کا اور دوسرا سونے کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33833، ترقيم محمد عوامة 32330)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33833 in Urdu