مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32329 ترقیم الشثری: -- 33832
٣٣٨٣٢ - حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي عن ابي عمران الجوني عن عبد الله بن الصامت عن ابي ذر قال: قلت: يا رسول الله، ما آنية الحوض؟ قال:"والذي نفسي بيده لآنيته اكثر من عدد نجوم السماء وكواكبها في الليلة المظلمة المصحية، من شرب منها لم يظما، عرضه مثل طوله ما بين عمان إلى ايلة، ماؤه اشد بياضا من اللبن واحلى من العسل" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٠٠)، وأحمد (٢١٣٢٧).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! حوض کے برتن کیسے ہوں گے؟ فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اس کے برتن آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں، اور اس کے ستاروں سے مراد صاف آسمان والی رات کے ستارے ہیں، جس نے اس سے پی لیا وہ پیاسا نہ ہوگا، اس کی چوڑائی اس کی لمبائی کی طرح عمان سے أیلہ کی درمیانی مسافت جتنی ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33832، ترقيم محمد عوامة 32329)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33832 in Urdu