مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32364 ترقیم الشثری: -- 33867
٣٣٨٦٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: ثنا موسى بن مسلم عن عبد الرحمن ابن سابط قال: قال رسول الله ﷺ (١) :"إن الله (تجلى) (٢) لي في احسن صورة فسالني فيما اختصم الملا الاعلى؟ قال: فقلت: ربي لا علم لي به، قال: فوضع يده بين كتفي (حتى وجدت بردها بين ثديي، او وضعهما بين ثديي حتى وجدت بردها بين كتفي) (٣) فما سالني عن شيء إلا علمته" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: ﵇.
(٢) في [م]: (تحلى).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٤) مرسل، وأخرجه من حديث ابن سابط عن أبي أمامة الطبراني (٨١١٧)، والقزويني في التدوين ١/ ٢٠٠، والدارقطني في الرؤية (٢٧٧)، والروياني ٢/ ٢٩٩، وأبو يعلى كما في المطالب (٣٧٠٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٣٢٤، وابن أبي عاصم في السنة (٤٦٦).
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے بہترین صورت میں تجلی فرمائی اور مجھ سے سوال کیا کہ ملأ اعلیٰ کس چیز کے بارے میں جھگڑتے ہیں، میں نے عرض کیا اے میرے رب! مجھے اس کا علم نہیں، کہتے ہیں کہ پھر اللہ نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں پائی، یا فرمایا کہ اللہ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے کندھوں کے درمیان پائی، اور مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کیا اس کو میں نے جان لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33867، ترقيم محمد عوامة 32364)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33867 in Urdu