مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32365 ترقیم الشثری: -- 33868
٣٣٨٦٨ - حدثنا عبد الله بن نمير قال حدثني سعد بن سعيد قال: حدثني انس ابن مالك قال: بعثني ابو طلحة إلى رسول الله ﷺ لادعوه، قال: فاقبلت ورسول الله ﷺ (١) مع الناس، قال: فنظر إلي فاستحييت فقلت: اجب ابا طلحة، فقال للناس:"قوموا"، فقال ابو طلحة: يا رسول الله، إنما صنعت شيئا لك، قال: فمسها رسول الله ﷺ ودعا فيها بالبركة، وقال:"ادخل نفرا من اصحابي عشرة"، فاكلوا حتى شبعوا، فما زال يدخل عشرة ويخرج عشرة، حتى لم يبق منهم احد إلا دخل فاكل حتى شبع، ثم هياها فإذا هي (مثلها) (٢) حين اكلوا منها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: ﵇.
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) حسن؛ سعد صدوق، أخرجه البخاري (٥٤٥٠)، ومسلم (٢٠٤٠).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آپ کو بلانے کے لئے بھیجا، چناچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ لوگوں کے ساتھ تھے، آپ نے مجھے دیکھا تو میں شرمایا، اور میں نے عرض کیا کہ ابو طلحہ کے پاس چلیے، آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ اٹھو، ابو طلحہ نے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے تو صرف آپ کے لیے چیز تیار کی تھی، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ہاتھ لگایا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، اور فرمایا کہ میرے دس صحابہ کو بلاؤ، انہوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہوگئے، چناچہ آپ مسلسل دس کو بلاتے اور دس کو فارغ کرتے رہے یہاں تک کہ کوئی نہ بچا جو کھانا کھا کر سیر نہ ہوگیا ہو، پھر آپ نے اس کو برابر کیا تو وہ اتنا ہی تھا جتنا کھانے سے پہلے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33868، ترقيم محمد عوامة 32365)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33868 in Urdu