🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32369 ترقیم الشثری: -- 33872
٣٣٨٧٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن انيس بن ابي يحيى عن إسحاق بن سالم عن ابي هريرة قال: خرج علي رسول الله ﷺ يوما فقال:"ادع لي اصحابك"، -يعني اصحاب الصفة-، فجعلت اتبعهم رجلا رجلا اوقظهم حتى جمعتهم، فجئنا باب رسول الله ﷺ فاستاذنا، فاذن لنا، قال ابو هريرة: ووضعت بين ايدينا صحفة فيها صنيع قدر (مد من) (١) شعير، قال: فوضع رسول الله ﷺ يده ⦗٤٤٣⦘ عليها، فقال:"خذوا بسم الله"، فاكلنا ما شئنا، ثم رفعنا ايدينا، فقال رسول الله ﷺ حين وضعت الصحفة:"والذى نفس محمد بيده ما امسى في آل محمد طعام غير شيء ترونه"، فقيل لابي هريرة: قدركم كانت حين (فرغتم؟) (٢) قال: مثلها (٣) حين وضعت إلا ان فيها اثر الاصابع (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مدى).
(٢) في [أ، ب]: (فزعم).
(٣) زيادة في [أ، ب]: (حين فزعم قال: مثلها).
(٤) مجهول؛ لجهالة إسحاق بن سالم، أخرجه ابن سعد ١/ ٢٥٥، والطبراني في الأوسط (٢٩٠٧)، والخطيب في الموضح ١/ ٦٢، والفريابي في دلائل النبوة (١٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ میرے پاس اپنے ساتھیوں کو بلاؤ یعنی اصحاب صفہ کو، میں ایک ایک آدمی کو تلاش کرنے لگا، اور ان کو بیدار کر کے جمع کرنے لگا، پھر ہم رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے اور اجازت چاہی آپ نے اجازت دے دی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا جس میں ایک مد جو کے بقدر کھانا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اللہ کے نام پر لے لو، ہم نے جتنا چاہا کھایا، پھر ہم نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبکہ پیالہ رکھا گیا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے آل محمد میں اس کے علاوہ کوئی کھانا نہیں جو تم دیکھ رہے ہو، حضرت ابوہریرہ سے کہا گیا کہ جب تم فارغ ہوئے اس وقت کتنا بچا ہوا تھا؟ انہوں نے فرمایا اتنا ہی جتنا رکھتے ہوئے تھا، مگر اس میں انگلیوں کے نشانات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33872، ترقيم محمد عوامة 32369)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33872 in Urdu