مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32368 ترقیم الشثری: -- 33871
٣٣٨٧١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي عن جابر قال: توفي او استشهد عبد الله بن عمرو بن حرام، فاستعنت برسول الله ﷺ على غرمائه ان يضعوا من (دينهم) (١) شيئا فابوا، فقال لي رسول الله ﷺ:"اذهب فصنف تمرك اصنافا ثم اعلمني"، قال: ففعلت (فجعلت) (٢) العجوة على حدة وصنفته اصنافا، ثم اعلمت رسول الله ﷺ قال: فجاء فقعد على اعلاه او في وسطه ثم قال:"كل للقوم"، فكلت لهم حتى وفيتهم و (بقي) (٣) تمري كانه لم ينقص منه شيء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (دينه).
(٢) في [جـ]: (جعلت).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (هي).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٢٧)، وأحمد (١٤٣٥٩).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حرام فوت ہوئے، یا فرمایا کہ شہید ہوئے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے قرض خواہوں پر مدد چاہی کہ وہ اپنے قرضے سے کچھ چھوڑ دیں، انہوں نے انکار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جاؤ اور اپنی کھجوروں کی ڈھیریاں لگاؤ اور پھر مجھے بتاؤ، کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا اور عجوہ کو علیحدہ کیا اور علیحدہ علیحدہ ڈھیریاں لگا دیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور ان کے اوپر کی طرف یا ان کے درمیان میں بیٹھ گئے پھر فرمایا کہ لوگوں کے لئے وزن کرو، میں نے وزن کیا یہاں تک کہ ان کو پورا پورا دے دیا، اور میری کھجوروں میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33871، ترقيم محمد عوامة 32368)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33871 in Urdu