🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32402 ترقیم الشثری: -- 33905
٣٣٩٠٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن صلة عن حذيفة قال: يجمع الناس في صعيد واحد، ينفذهم البصر ويسمعهم الداعي، فينادي (مناد) (١) : يا محمد على رؤوس الاولين والآخرين، فيقول ﷺ:"لبيك وسعديك (و) (٢) الخير في ⦗٤٥٧⦘ يديك، المهدي من (هديت) (٣) ، تباركت وتعاليت، ومنك وإليك، لا ملجا ولا منجا منك إلا إليك، سبحانك رب البيت، تباركت ربنا وتعاليت"، قال حذيفة: فذلك المقام المحمود (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، هـ]: (منادي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، هـ]: (أهديت).
(٤) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٤)، والحاكم ٢/ ٣٦٣، والطيالسي (٤١٤)، والحارث (١١٢٩/ بغية)، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والبزار (٢٩٢٦)، ومسدد، وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٤٥٧٢).

صلہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں کو ایک میدان میں جمع کیا جائے گا، ان کی نظر تیز ہوگی، اور ان کو پکارنے والے کی پکار سنائی دے گی، چناچہ ایک پکارنے والا پکارے گا اولین و آخرین کے سامنے، کہ اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے لبیک وسعدیک، تمام بھلائیاں آپ کے ہاتھ میں ہیں، ہدایت یافتہ وہ ہے جس کو آپ ہدایت عطا فرمائیں، آپ برکت اور بلندی والے ہیں، اور آپ ہی کی طرف سے ملتا ہے اور آپ ہی کی طرف پہنچتا ہے، آپ سے پناہ اور نجات کی جگہ نہیں مگر آپ کی طرف، آپ پاک ہیں، بیت اللہ کے مالک ہیں، اے ہمارے رب آپ بابرکت اور بلند ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہی مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33905]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33905، ترقيم محمد عوامة 32402)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33905 in Urdu