مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32414 ترقیم الشثری: -- 33917
٣٣٩١٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن سليمان بن عمرو (ابن) (١) الاحوص عن امه ام جندب قالت: رايت رسول الله ﷺ (٢) رمى جمرة العقبة من بطن الوادي يوم النحر وهو على دابة، ثم انصرف وتبعته امراة من خثعم، ومعها صبي لها به بلاء، فقالت: يا رسول الله إن هذا ابني وبقية اهلي وإن به بلاء لا يتكلم، فقال رسول الله ﷺ:"ائتوني بشيء من ماء"، فاتي به فغسل يديه ومضمض فاه ثم اعطاها فقال:"اسقيه منه، وصبي عليه منه واستشفي الله له"، قالت: فلقيت المراة فقلت: لو وهبت لي منه، فقالت: إنما هو لهذا المبتلى، فلقيت المراة من الحول فسالتها عن الغلام فقالت: برا وعقل عقلا ليس كعقول الناس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [م]: ﵇.
(٣) مجهول؛ لجهالة سليمان بن عمرو بن الأحوص، أخرجه أحمد (١٦٠٨٨)، وأبو داود (١٩٦٦)، وابن ماجه (٣٠٢٨)، وابن سعد ٨/ ٣٠٦، وعبد بن حميد (١٥٦٧)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٩١)، والطبراني ٢٥/ ٣٨٦، والبيهقي ٥/ ١٣٠.
حضرت امّ جندب فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے یوم النحر کو بطن الوادی سے جمرۃ العقبۃ کی رمی کی، جبکہ آپ سواری پر تھے، پھر آپ مڑے اور قبیلہ خثعم کی ایک عورت آپ کے پیچھے ہوئی، اس کے ساتھ اس کا ایک بچہ بھی تھا جس پر اثر تھا، کہنے لگی یا رسول اللہ! یہ میرا بیٹا اور میرا وارث ہے، اور اس کو ایک اثر ہے جس کی وجہ سے بولتا نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس تھوڑا پانی لاؤ، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اپنے ہاتھ دھوئے اور کلی کی اور اس کو پانی دے دیا، اور فرمایا کہ اس کو اس سے پلاؤ اور اس پر اس سے چھڑکو، اور اللہ سے اس کے لئے شفاء مانگو، کہتی ہیں کہ میں ایک عورت سے ملی اور اس سے کہا کہ اگر تھوڑا سا پانی اس میں سے مجھے دے دیں تو کیسا ہے، وہ کہنے لگی کہ یہ تو اس آفت زدہ کے لئے ہے، پھر میں ایک سال کے بعد عورت سے ملی اور اس سے لڑکے کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ صحت یاب ہوگیا اور ایسا عقل مند ہوگیا کہ عام لوگ اتنے عقل مند نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33917، ترقيم محمد عوامة 32414)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33917 in Urdu