مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. ما أعطه الله سليمان بن داود ﵇
وہ فضیلتیں جو اللہ نے سلیمان علیہ السلام کو عطا فرمائیں
ترقیم عوامۃ: 32513 ترقیم الشثری: -- 34016
٣٤٠١٦ - حدثنا ابو معاوية قال: ثنا الاعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان (سليمان بن) (١) داود ﵇ (٢) يوضع له ستمائة الف كرسي، ثم (يجيء) (٣) اشراف الإنس حتى يجلسوا مما يلي الايمن، ثم ⦗٥٠٨⦘ (يجيء) (٤) اشراف الجن حتى يجلسوا مما يلي الايسر، ثم يدعو الطير فتظلهم، ثم يدعو الريح فتحملهم، فيسير في الغداة الواحدة مسيرة شهر، فبينما هو ذات يوم يسير في فلاة من الارض فاحتاج إلى الماء، فدعا الهدهد فجاء فنقر الارض فاصاب موضع الماء، ثم تجيء الشياطين ذلك الماء فتسلخه كما يسلخ الإهاب فيستخرجوا الماء منه. قال: فقال له نافع بن الازرق: قف (يا وقاف) (٥) ارايت قولك: الهدهد يجيء فينقر الارض فيصيب موضع الماء، كيف يبصر هذا ولا يبصر الفخ يجيء إليه حتى يقع في عنقه، فقال له ابن عباس: ويحك إن القدر حال دون البصر (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [أ، ب]: (تجيء).
(٤) في [أ، ب]: (تجيء).
(٥) في [أ]: (بأوقاف).
(٦) صحيح؛ المنهال ثقة، أخرجه الحاكم ٢/ ٥٨٩، والضياء ١٠/ ٤٠٩.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام کے لیے چھ لاکھ کرسیاں لگائی جاتی تھیں، پھر انسانوں میں سے شرفاء آتے اور دائیں جانب بیٹھ جاتے، اور پھر جنوں کے شرفاء آتے اور بائیں جانب بیٹھ جاتے، پھر آپ پرندوں کو بلاتے اور وہ ان پر سایہ کرتے، پھر ہوا کو بلاتے اور وہ ان کو اٹھاتی، اور آپ ایک صبح میں ایک مہینے کی مسافت قطع کرتے، ایک دن آپ اسی طرح ایک میدان میں جارہے تھے کہ آپ کو پانی کی ضرورت ہوئی، آپ نے ہد ہد کو بلایا، وہ آیا اور اس نے زمین میں چونچ ماری اور پانی کی جگہ بتلائی، پھر اس جگہ شیاطین آئے اور انہوں نے اس جگہ کو اس طرح کھودا جس طرح بکری کی کھال اتاری جاتی ہے اور انہوں نے اس جگہ سے پانی نکالا۔ کہتے ہیں کہ اس پر نافع بن ازرق نے کہا اے ٹھہرنے والے ٹھہر جائیے، آپ کہتے ہیں کہ ہدہد نے آ کر زمین میں پانی کی جگہ چونچ ماری، اس کو یہ کیسے نظر آتا ہے جبکہ اس کو جال بھی نظر نہیں آتا جو آ کر اس کی گردن میں پڑجاتا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تمہارا ناس ہو، تقدیر آنکھوں کے سامنے حائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34016، ترقيم محمد عوامة 32513)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34016 in Urdu