مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32667 ترقیم الشثری: -- 34172
٣٤١٧٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن سالم قال: جاء اهل نجران إلى علي فقالوا: يا امير المؤمنين كلتابك بيدك، وشفاعتك بلسانك، اخرجنا عمر من ارضنا فارددنا إليها، فقال لهم علي: ويحكم إن عمر كان رشيد الامر، ولا اغير شيئا صنعه عمر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل نجران نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی: اے امیرالمؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کا اپنا ہاتھ سے حکم لکھنا اور اپنی زبان سے شفاعت کرنا احسان ہوگا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں ہماری زمین سے نکال دیا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ ہمیں واپس وہاں بھیج دیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ا سے فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ صحیح معاملہ پر قائم تھے۔ اور میں ہرگز اس چیز کو نہیں بدلوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا۔ حضرت اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: پس وہ لوگ کہتے تھے۔ اگر ان کے دل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں تھوڑی سی بھی ناراضگی ہوتی تو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34172، ترقيم محمد عوامة 32667)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34172 in Urdu