مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32689 ترقیم الشثری: -- 34195
٣٤١٩٥ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة قال: لما قتل عثمان قام خطباء بإيلياء فقام من آخرهم رجل من اصحاب النبي ﷺ يقال له مرة بن كعب فقال: لولا حديث سمعته من رسول الله ﷺ ما قمت، إن رسول الله ﷺ ذكر فتنة احسبه قال:"فقربها"، فمر رجل مقنع فقال رسول الله ﷺ:"هذا واصحابه يومئذ على الحق"، فانطلقت فاخذت بمنكبيه، فاقبلت بوجهه إلى رسول الله ﷺ فقلت: هذا؟ فقال:"نعم"، فإذا هو عثمان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك مقتل عثمان، أخرجه أحمد (١٨٠٦١)، والخلال في السنة (٤٢٥)، وابن قانع ٣/ ٥٧، والحاكم ٣/ ١٠٢، والترمذي (٣٧٠٤)، وبنحوه الطبراني ٢٠/ (٧٥٢)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٩٦).
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو ایلیاء مقام پر بہت سے خطیبوں نے خطاب کیا پس ان کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ تھا وہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر یہ حدیث میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سنی ہوتی تو میں کبھی کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنہ کا ذکر کیا۔ میر اگمان ہے کہ اس کو بہت قریب بتلایا تو ایک آدمی جس کا سر چادر سے چھپا ہوا تھا وہ گزرا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دن یہ شخص اور ا س کی جماعت حق پر ہوگی۔ پس میں اس شخص کے پیچھے گیا پھر میں نے اس کو کندھوں سے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کے چہرے کو پھیرا اور پوچھا: یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34195، ترقيم محمد عوامة 32689)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34195 in Urdu