مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32729 ترقیم الشثری: -- 34237
٣٤٢٣٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن (ام) (١) موسى عن ام سلمة قالت: والذي احلف به إن كان علي لاقرب الناس عهدا برسول الله ﷺ، قالت: عدنا رسول الله ﷺ يوم قبض في بيت عائشة، فجعل رسول الله ﷺ (غداة بعد غداة) (٢) يقول:"جاء علي؟" مرارا، قالت: واظنه كان بعثه في حاجة، قالت: فجاء بعد فظننا ان له إليه حاجة، فخرجنا من البيت فقعدنا بالباب، فكنت من ادناهم من الباب، قالت: (فاكب) (٣) عليه علي فجعل يساره ويناجيه، ثم قبص من يومه ذلك، فكان اقرب الناس به عهدا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، م]: (أبي).
(٢) في [م]: بياض.
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة أم موسى، أخرجه أحمد وابنه (٢٦٥٦٥)، وأبو يعلى (٦٩٣٤)، والحاكم ٣/ ١٣٨، والطبراني ٢٣/ (٨٨٧)، كلهم من طريق المؤلف، كما أخرجه النسائي في الكبرى (٧١٠٨).
حضرت ام موسیٰ فرماتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں قسم اٹھاتی ہوں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے عہد کے اعتبار سے۔ آپ فرماتی ہیں۔ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کر رہے تھے جس دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح میں ہر تھوڑی دیر بعد بار بار فرماتے کہ علی رضی اللہ عنہ آگیا؟ آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ مجھے یہ گمان تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کسی کام بھیجا ہے۔ پس وہ تھوڑی دیر میں آگئے تو ہم نے محسوس کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے کوئی کام ہے اس لیے ہم گھر سے نکل کر دروازے کے پاس بیٹھ گئے۔ پس ان سب میں دروازے کے سب سے زیادہ قریب میں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان سے سرگوشی فرماتے رہے۔ پھر اسی دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ ہی سب سے زیادہ عہد کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34237، ترقيم محمد عوامة 32729)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34237 in Urdu