مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. ما جاء في الحسن والحسين ﵄
ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 32854 ترقیم الشثری: -- 34363
٣٤٣٦٣ - حدثنا اسود بن عامر قال: حدثني مهدي بن ميمون عن محمد بن عبد الله بن ابي يعقوب عن ابن ابي نعم قال: كنت جالسا عند ابن عمر فاتاه رجل (فساله عن دم البعوض؟ فقال له ابن عمر: ممن انت؟ قال: رجل) (١) من اهل ⦗٩٧⦘ العراق، فقال ابن عمر: ها انظروا هذا يسالني عن دم البعوض وهم قتلوا ابن رسول الله ﷺ، و (٢) سمعت رسول الله ﷺ يقول:"هما ريحانتي من الدنيا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (قد).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٩٤)، وأحمد (٥٦٧٥).
حضرت ابن ابی نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے مچھر کے خون سے متعلق سوال کیا۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے ارشاد فرمایا: تم کہاں کے ہو؟ اس نے کہا: کہ میں اہل عراق میں سے ہوں۔ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اوہ! لوگو اس کی طرف دیکھو یہ ایک مچھر کے خون کے متعلق مجھ سے سوال کر رہا ہے حالانکہ ان لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے کو قتل کردیا! اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا کہ: وہ دونوں میری دنیا کی بہاریں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34363، ترقيم محمد عوامة 32854)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34363 in Urdu