مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. ما ذكر في جعفر بن أبي طالب ﵁
سیدنا حمزہ بن عبد المطلب اسد اللہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32862 ترقیم الشثری: -- 34371
٣٤٣٧١ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل بن ابي خالد عن عامر قال: لما قدم جعفر من ارض الحبش لقي عمر بن الخطاب اسماء بنت عميس فقال لها: سبقناكم بالهجرة ونحن افضل منكم، فقالت: لا ارجع حتى آتي رسول الله ﷺ، فدخلت عليه فقالت: يا رسول الله لقيت عمر فزعم انه افضل منا وانهم سبقونا بالهجرة، فقال نبي الله ﷺ:"بل انتم هاجرتم مرتين" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه ابن سعد ٨/ ٢٨١، وورد من حديث الشعبي عن أسماء، أخرجه الطبراني ٢٤/ (٣٩٤).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے آئے تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ملے اور ان سے فرمایا: ہم لوگ ہجرت میں تم سے سبقت لے گئے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ تو وہ کہنے لگیں۔ میں واپس نہیں لوٹوں گی یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آؤں۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر داخل ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں عمر رضی اللہ عنہ سے ملی تو انہوں نے کہا: کہ یقینا وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور بیشک وہ ہم سے ہجرت میں سبقت لے گئے ہیں! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی۔ حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سعید بن ابی بردہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: اس دن حضرت اسمائ رضی اللہ عنہ نے حضرت سے یوں فرمایا: ایسی بات نہیں۔ ہم لوگ تو دشمنوں اور نسب سے دور لوگوں کی زمین میں تھے۔ اور تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جو تمہارے جاہلوں کو نصیحت فرما دیتے اور تم میں سے بھوکوں کو کھانا کھلا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34371، ترقيم محمد عوامة 32862)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34371 in Urdu