🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. ما ذكر في فضل فاطمة ﵂ ابنة رسول الله ﷺ
ان روایات کا بیان جو سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مذکور ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32936 ترقیم الشثری: -- 34445
٣٤٤٤٥ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن عائشة قالت: قلت لفاطمة ابنة رسول الله ﷺ: رايتك حين اكببت على النبي ﷺ في مرضه فبكيت، ثم اكببت عليه ثانية فضحكت، قالت: اكببت عليه فاخبرني انه ميت فبكيت، ثم اكببت عليه الثانية فاخبرني اني اول اهله لحوقا به، واني سيدة نساء اهل الجنة إلا مريم ابنة عمران، فضحكت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٣٦٢٥)، ومسلم (٣٦٢٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: میں نے تجھے دیکھا تھا جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکیں ان کے مرض وفات میں پھر رونے لگیں۔ پھر تم دوبارہ ان پر جھکیں پس دوسری مرتبہ تم ہنس پڑیں؟! آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں جب پہلے جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ وہ فوت ہونے والے ہیں۔ تو میں رو پڑی۔ پھر میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ میں اپنے گھر والوں میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں گی۔ اور بیشک میں جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہوں۔ سوائے مریم بن عمران کے۔ تو اس بات پر میں ہنس پڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34445، ترقيم محمد عوامة 32936)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34445 in Urdu